Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:19 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ کے بعد بھی ریٹائرمنٹ کا منصوبہ نہیں:کلارک


ایڈیلیڈ، 19 مارچ (یو این آئی) موجودہ عالمی کپ اگرچہ کئی کرکٹ ٹیموں کے کئی اہم کھلاڑیوں کا آخری ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے تاہم آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے واضح کر دیا ہے کہ عالمی کپ کے بعد بھی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ان کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔کلارک طویل عرصے سے پیٹھ کے درد میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ھیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے بھی وہ کافی پریشان رہے ہیں۔ جسے دیکھتے ہوئے 33 سالہ اس کھلاڑی کے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی قیاس آرائی لگتی رہی ہے لیکن پاکستان کے خلاف ا یڈیلیڈ میں جمعہ کو ہونے والے کوارٹرفائنل سے پہلے کلارک نے اپنے ارادے واضح کر دیے ۔انہوں نے کہا کہ جب میں 17 سال کا تھا تب سے مجھے چوٹ سے متعلق پریشانیاں ہیں اور میں 200 سے زیادہ ون ڈے اور 100 سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہوں اس لئے چوٹ مجھے آگے کھیلنے سے نہیں روک سکتی ۔کلارک ھیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے گروپ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ابتدائی مقابلہ نہیں کھیل پائے تھے ۔
میدان پر سلیکٹر اور کوچ ڈیرن لھمن کے ساتھ کلارک کے تعلقات کو لے کر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ لھمن نے آسٹریلوی کپتان کو گروپ مرحلے کے دوسرے میچ تک فٹ ہونے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔آسٹریلیا کی طرف سے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں 16 ہزار سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی کو کوچ کی طرف سے یہ الٹی میٹم ملنا تھوڑا سخت لگا۔کلارک نے کہا کہ بہت سارے کھلاڑیوں کو کریئر کے دوران چوٹیں لگتی رہتی ہیں اور وہ اس سے نجات حاصل کرلیتے ہیں ۔میدان پر واپس آکر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایک خاص احساس ہوتا ہے لیکن اگر آپ اچھی کارکردگی نہیں کرتے تو آپ کو موقع نہیں ملتا۔میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے واپسی کرنے کا موقع ملا اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ میں پرفارم کروں گا اور ایک کپتان کی طرح ٹیم کی قیادت کروں گا۔

...


Advertisment

Advertisment