Today: Thursday, September, 20, 2018 Last Update: 02:12 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے ڈومنی پہلے جنوبی افریقی کرکٹر بنے

 

سڈنی:آل رائنڈر جین پال ڈومنی عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے جنوبی افریقہ کے پہلے اور کل نویں بالر بن گئے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف آج کوارٹر فائنل میں یہ کمال کیا۔اس ورلڈ کپ میں ان کے علاوہ انگلینڈ کے اسٹیون فن نے ہیٹ ٹرک بنائی ہے۔ڈومنی نے9 اوور میں 29رن دے کر تین وکٹ لئے۔انہوں نے سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز(19)، نوان کلشیکھرا(1)اور تھریڈ کشال(0)کو آؤٹ کیا۔سب سے پہلے 33ویں اوور میں انہوں نے میتھیوز کو آؤٹ کیا اور پھر 35ویں اوور میں کلشیکھرا اور کشال کو پویلین بھیجا۔عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے وہ نویں بالر ہو گئے۔پاکستان کے ثقلین مشتاق(1999)کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے اسپنر ہیں۔عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے گیند بازوں میں ہندوستان کے صرف چیتن شرما کا نام ہے جنہوں نے 1987میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ کامیابی حاصل کی تھی۔اس درمیان سری لنکا کے کمار سنگاکارا عالمی کپ میں 500رن بنانے والے چھٹے بلے باز ہو گئے۔انہیں اس میچ سے پہلے اس مقام تک پہنچنے کیلئے چار رنز کی ضرورت تھی۔انہوں نے 96گیندوں میں 45رن بنائے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment