Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:16 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سچن نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

 

ممبئی، 15 اکتوبر(یو این آئی) ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے آج ہونے والی پولنگ میں ریاست کے دیگر شہریوں کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔راجیہ سبھا کے ممبر اور بھارت رتن ایوارڈیافتہ سچن تندولکر نے اس سے ایک دن قبل مہاراشٹر کے شہریوں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔ سچن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ باندرا کے پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ دیا۔ووٹ ڈالنے آئے شہریوں، میڈیا والوں اور پولیس کی کثیر تعداد کے باوجود سچن نے ایک شہری کے طور پر اپنی ذمہ داری ادا کی۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ میرا خیال ہے کہ جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے تمام شہریوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔

...


Advertisment

Advertisment