Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:10 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

گیندبازوں کا ہوگا ’ پاک بمقابلہ آسٹریلیا ‘ میچ : اکرم


ایڈیلیڈ، 17 مارچ (یو این آئی) پاکستان کے سابق بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ہونے والا آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان عالمی کپ کوارٹرفائنل مقابلہ بنیادی طور پر گیند بازوں کے درمیان ہو گا۔اپنے ابتدائی دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی پاکستانی ٹیم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے آئرلینڈ کو ہرا کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی ہے اور اس کا کوارٹرفائنل مقابلہ چار بار کی عالمی کپ چیمپئن آسٹریلیا سے ہونا ہے ۔1992 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہے اکرم نے کہاکہ دونوں ہی ٹیموں کے پاس تجربہ کار گیندباز موجود ہیں جو میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔آسٹریلیا کے پاس بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مشیل اسٹارک ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 16 وکٹ ہیں۔اس کے علاوہ ٹیم کے پاس ٹورنامنٹ میں نو وکٹ لینے والے مشیل جانسن اور تین میچوں میں تین وکٹ لینے والے جیمزفاکنر موجود ہیں۔اکرم نے کہاکہ پاکستان کے پاس قابل بولنگ اٹیک موجود ہے جن میں فاسٹ بولر وہاب ریاض اور راحت علی شامل ہیں۔ریاض نے ابھی تک 14 وکٹ لئے ہیں جبکہ راحت نے آٹھ وکٹ اپنے نام کئے ہیں۔مجھے بے صبری سے اس میچ کا انتظار ہے کیونکہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کون سا بالرا یڈیلیڈ کے میدان پر کامیاب ثابت ہوتا ہے ۔اگرچہ اکرم کو بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عرفان سے بھی بہت امیدیں تھیں لیکن وہ چوٹ کی وجہ سے عالمی کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
سٹارک کو اپنا پسندیدہ گیندباز بتاتے ہوئے اکرم نے کہا کہ میری نظر میں سب سے بہترین بولر مچل اسٹارک ہیں۔اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت انہوں نے 16 وکٹ لئے ہیں۔وہ ٹورنامنٹ میں میرے سب سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے چھ میچوں میں 15 وکٹ لینے والے ٹرینٹ بولٹ بھی بہترین کھلاڑی ہیں۔25 سالہ اسٹارک نے آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے گروپ میچ میں محض 28 رنز دے کر چھ وکٹ لئے تھے ۔اکرم نے پاک گیندبازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ریاض نے اپنی رفتار سے مجھے بے حد متاثر کیا ہے ۔زمبابوے ، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ان کا مظاہرہ قابل ستائش رہا ہے ۔ راحت علی شاندار گیند بازی کر رہے ہیں اور انہیں اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ وہیں عرفان کو اپنی فٹنس پر خاصا دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔

...


Advertisment

Advertisment