Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:42 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

حکومت نے کھیل فیڈریشنوں سے حساب کتاب طلب کیا

 

نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزارت کھیل نے بدھ کے روز از خود کارروائی کرتے ہوئے ملک کے تمام قومی کھیل فیڈریشنوں (این ایس ایف) اور ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) سے اپنا حساب کتاب منظر عام کرنے کیلئے کہا ہے۔ وزارت کھیل کی طرف سے جاری ریلیز میں اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ وزارت نے اس معاملے پر از خود کارروائی کرتے ہوئے کھیل فیڈریشنوں اور آئی او اے سے اپنے سالانہ آڈٹ اکاؤنٹ اور بیلینس شیٹ کو ہر سال ۰۲ جون تک اپنی ویب سائٹ پر ڈالنے کے لئے کہا ہے۔ وزارت نے آئی او اے اور این ایس ایف سے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے پینل پر درج چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے اپنے گزشتہ مالی سال کے کھاتوں کی جانچ کرا کر اسے ویب سائٹ پر ڈالنے کے لئے کہا۔وزارت نے اس کی اطلاع تمام متعلقہ فیڈریشنوں کو دے دی ہے۔ وزارت کے مطابق اگر حکومت کے احکامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ایسے کھیل فیڈریشنوں کو ملنے والی مالی اعانت اورلائسنس کی تجدید کو روکنے جیسی کارروائی کی جائے گی۔ریلیز کے مطابق تمام کھیل فیڈریشنوں کو ۵۱ اکتوبرکو دی گئی ان ہدایات سے قبل ۵۱ جولائی اور پھر ۶ اگست کو بھی فنڈوں کے استعمال اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات طلب کی گئی تھیں لیکن وزارت نے پایا کہ کھیل فیڈریشنوں اور اولمپک فیڈریشن نے مطلوبہ اطلاعات فراہم کرانے میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔وزارت کھیل نے این ایس ایف اور آئی او اے سے کہا ہے کہ آڈٹ اکاؤنٹ اور بیلینس شیٹ جیسی ضروری اطلاع اپنی ویب سائٹ پر ڈالنے کی جو ہدایت دی گئی ہے، وہ نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ کوڈ آف انڈیا ۱۱۰۲ کا حصہ ہوں گے۔

...


Advertisment

Advertisment