Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:26 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

تین روزہ پریکٹس میچ کیلئے گرین پارک پوری طرح سے تیار

 

کانپور، 15 اکتوبر (یو این آئی) بورڈ پریزیڈنٹ الیون اور ویسٹ انڈیز کے مابین25 اکتوبر سے شروع ہونے والے تین روزہ پریکٹس میچ کے لئے کانپور کا گرین پارک میدان پوری طرح تیار ہوچکا ہے۔پچ کیوریٹر شو کمار نے آج یہاں یو این آئی کو بتایاکہ آؤٹ فیلڈ کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ پچ کا کام حتمی مرحلہ میں ہے۔ شہر میں گزشتہ دو دنوں سے جاری بارش کے سبب کام روکنا پڑا مگر بعد دوپہر دھوپ کھلنے سے پچ کا کام دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ پچ کا کام ۲۲ اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔شیو کمار نے کہاکہ بلے بازی کے لئے مناسب تصور کی جانے والی گرین پارک کی پچ پر کھیلیجانے والے تین روزہ میچ کے لئے وہ اسپورٹنگ وکٹ تیار کر رہے ہیں جو میچ کا نتیجہ دے سکے۔ وکٹ پر ہلکی گھاس چھوڑ دی جائے گی جس سے گیندبازوں کو بھی مدد ملے۔ دریں اثنا اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ۲۲ تاریخ کو کانپور پہنچے گی جبکہ بورڈ پریزیڈنٹ کی پوری ٹیم ۲۲ تاریخ کو کانپور پہنچے گی اور بورڈ پریزیڈنٹ کی ٹیم دیوالی کا تہوار منا کر 24 تاریخ کی شام تک کانپور پہنچے گی۔ذرائع نے بتایاکہ دونوں ٹیموں کو فائیو اسٹار ہوٹل لینڈ مارک میں ٹھہرایا جائے گا جبکہ 24 تاریخ کو دونوں ٹیمیں گرین پارک میدان پر یکے بعد دیگرے نیٹ پریکٹس کریں گی۔انہوں نے بتایاکہ میچ کے لئے ٹکٹ کی شرحیں طے کردی گئی ہیں۔ طلبا کے لئے سب سے کم قیمت کی ٹکٹ 50روپئے میں حاصل کی جاسکے گی جبکہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ یو پی سی اے نے اسکولی طلباء کے لئے اس میچ کیلئے داخلہ مفت کردیا ہے۔

...


Advertisment

Advertisment