Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:05 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سلطان جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ

 

ہندوستان نے پاکستان کو دکھائے تارے

جوہر باہرو (ملائشیا)، 15 اکتوبر (یو این آئی) گزشتہ چمپئن ہندوستان نے روایتی حریف پاکستانی ٹیم کو سلطان جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج ۰۔۶ کے بڑے فرق سے شکست دے کر شاندار جیت حاصل کی۔ہندستانی ہاکی ٹیم نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ڈیفنس کو سخت چیلنج پیش کیا اور یکطرفہ انداز میں جیت اپنے نام کرلی۔ اس جیت کے ساتھ اب ہندوستان کا ٹورنامنٹ میں تین میچوں میں کْل چھ پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان اتنے ہی میچوں سے صرف ایک پوائنٹ لے کر آخری مقام پر ہے۔میچ میں ہندستان نے حالانکہ ابتدائی غلطیاں کیں اور پنالٹی کارنر کا موقع گنوا دیا حالانکہ ہندستان نے پاکستان کو گول کرنے سے روکا لیکن حریف ٹیم کو مسلسل تین پنالٹی کارنر دے کر مشکلیں کھڑی کردیں۔ میچ کے ۱۲ ویں منٹ میں ہندوستان کی طرف سے عمران خان نے پاکستانی گول کیپر محمد خالد کو چمکہ دے کر پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور ۰۔۱ کیا جبکہ کچھ دیر بعد ۴۲ ویں منٹ میں پروندر سنگھ کی مدد سے ہندوستان نے اپنا دوسرا گول کرکے حریف ٹیم پر دباؤ بنا دیا۔دلچسپ مقابلے کیدوسرے ہاف میں ہندوستانی ٹیم نے حملہ جاری رکھا اور ۹۴ ویں منٹ میں ارمان قریشی نے تیسرا گول کرکے اسکور ۰۔۲ پہنچا دیا۔ اس کے چار منٹ بعد ہی میچ کے ۴۵ ویں منٹ میں ہندوستان کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور ۰۔۴ کیا۔ اس کے فوراً بعد ایک اور پنالٹی کارنر پر ورون کمار نے ۷۶ ویں منٹ میں گول کرکے اسکور ۰۔۵ کردیا۔ ارمان نے آخر میں میچ میں اپنا دوسرا گول کرکے ہندوستان کو ۰۔۶ سے جیت دلا دی۔عموماً ہندوستان۔ پاکستان کے مابین میچ میں جہاں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر بھاری پڑتی ہیں، اس مقابلہ میں حریف ٹیم پاکستان پوری طرح آؤٹ آف فارم نظر آئی۔ قبل ازیں ہندوستان نے کل سخت مقابلے میں نیوزی لینڈ کو ۰۔۲ سے شکست دی تھی لیکن دوسرے میچ میں اسے برطانیہ سے شکست کھانی پڑی جبکہ برطانیہ نے اتوار کو پاکستان کو ۰۔۵ سے شکست دی تھی۔

...


Advertisment

Advertisment