Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:03 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

تیز گیند بازوں کے دم پر آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی

 

ہوبرٹ14مارچ(آئی این ایس انڈیا) فاسٹ بولر مشیل ا سٹارک اور پیٹ کمنس کی بہترین کارکردگی کے دم پر آسٹریلیا نے آج ورلڈ کپ پول اے کے اپنے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا یا۔کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ لیا جسے ان تیز گیند بازوں نے صحیح کر دکھایا۔انہوں نے اس بارش سے متاثرہ مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو 25.4اوور میں 130رن آؤٹ کر دیا،جواب میں آسٹریلیا نے جیت کا ہدف 15.2اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اب تک تین ورلڈ کپ کے 14میچوں میں ایک بھی جیت درج نہیں کر سکی ہے۔ایڈیلیڈ میں 20مارچ کو ہونے والے کوارٹر فائنل سے پہلے بلے بازی پریکٹس کی کوشش میں اوپر آئے آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے 47گیند میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47رن بنائے۔وہیں بلے بازی آرڈر میں نیچے اترے ڈیوڈ وارنر نے صرف6 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 21رن بنائے جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔آرون فنچ نے 20اور شین واٹسن نے 24رنز بنائے جبکہ جیمز فاکنر 16رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے پہلے آسٹریلیا کیلئے ا سٹارک نے 14رن دے کر چار وکٹ لئے۔انہوں نے دونوں سلامی بلے بازوں کائل کویتجر(0)اور کریگ میکلیاڈ(22)کو پویلین بھیجا۔وہ اب تک پانچ میچوں میں 16وکٹ لے چکے ہیں جبکہ ہندوستان کے محمد سمیع کے اتنے ہی میچوں میں 15وکٹ ہیں۔کمنس نے 42رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ شین واٹسن کو ایک وکٹ ملی۔واٹسن نے مخالف کپتان پریسٹن موممسین کو کھاتہ کھولنے کا موقع دئے بغیر آؤٹ کیا جبکہ کمنس نے فریڈی کولمین کو صفر پر پویلین بھیجا۔اسکاٹ لینڈ کیلئے تیسرے نمبر کے بلے باز میٹ مچان نے 40رن بنائے۔وہیں جوش ہاروے نے 26اور مائیکل لیسک نے ناٹ آؤٹ 23رن بنائے۔دونوں نے 9وے وکٹ کیلئے 35رنز کی شراکت کی،بارش کی وجہ سے 25ویں اوور کے بعد کھیل کچھ وقت روکنا پڑا تھا۔کھیل بحال ہونے کے بعد آسٹریلیا نے باقی دو وکٹ چار گیند کے اندر اندر لے لئے۔

 

...


Advertisment

Advertisment