Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:19 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

دھونی کی کپتانی اور طریقہ مجھے بہت پسند ہے:محمدسمیع


آکلینڈ13مارچ(آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کی تیز گیند بازی کی قیادت کررہے محمدسمیع کا کہنا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں کھیلنے سے وہ کافی حد تک آرام دہ محسوس کرتے ہیں کیونکہ دھونی کبھی کوئی مطالبہ نہیں رکھتا اور ان کی حمایت کی وجہ سے بنگال کا یہ تیز گیند باز بڑی آسانی سے گھریلو سے بین الاقوامی سطح کا گیندباز بن گیا۔سمیع نے ٹورنامنٹ میں اب تک ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ 12وکٹ لئے ہیں۔سمیع سے پوچھا گیا کہ ان کے دو سال کے بین الاقوامی کیریئر میں دھونی کا کیا تعاون رہا؟ انہوں نے کہا کہ وہ جس طرح سے ٹیم کی قیادت کرتے ہیں اور جس طرح سے گیند باز کے طور پر انہوں نے مجھے سنبھالا وہ مجھے پسند ہے، میں نے تمام فارمیٹس میں ان کی قیادت میں ڈبیو کیا۔جب بھی وہ کپتانی کر رہے ہوتے ہیں تو میں تناؤ میں نہیں رہتا،میں بے فکرہوکر کھیلتا ہوں۔انہوں نے زمبابوے کے خلاف کل یہاں ہونے والے میچ کے موقع پر کہا کہ وہ ان کپتانوں میں سے نہیں ہیں جو مجھ سے کسی چیز کا مطالبہ کریں،وہ ایسے کپتان ہیں جو مجھے میری غلطیوں کے بارے میں بتاتے ہیں اور مستقبل میں انہیں نہیں دہرانے کیلئے کہتے ہیں،وہ کبھی غصہ نہیں ہوتے،وہ بڑے پیار سے اپنی بات رکھتے ہیں اور صورت حال کا سامنا کرتے ہیں جس سے گیند بازوں کو مدد ملتی ہے۔سمیع نے کہا کہ کسی بھی گیندباز کیلئے ضروری ہے کہ اسے کپتان کی حمایت ملے اور دھونی یہی کر رہے ہیں۔انہوں نے یہاں تک کہا کہ اپنی گھریلو ٹیم(بنگال)کے بجائے وہ ہندوستانی ڈریسنگ روم میں زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غلطیوں کے باوجود کپتان کی حمایت انتہائی اہم ہوتی ہے اور دھونی ایسا کرتے ہیں،یہ میرے لئے اچھی بات ہے کہ میں نے ان کی کپتانی میں ڈبیو کیا۔سمیع سے پوچھا گیا کہ ہندوستانی تیز گیند بازی یونٹ اپنی حکمت عملی پر کس طرح سے عمل کر رہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اب تک مخالف ٹیموں کو پانچوں میچوں میں آؤٹ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ اس پر منحصر ہے کہ کیسے حالات ہیں اور آپ کی حکمت عملی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو حکمت عملی پر کام کر کے اس کے مطابق بالنگ کرنی ہوتی ہے۔گیندباز ہونے کے باعث آپ کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے اور کپتان کی بھی منصوبہ بندی ہوتی ہے،آپ بالنگ کرتے وقت دونوں اپنے دماغ میں رکھنے ہوتے ہیں،ہم ان کی حکمت عملی کے حساب سے چلتے ہیں۔اگر’’ پلان اے‘‘ نہیں چل پاتا ہے تو پھر’’پلان بی‘‘کو آزماتے ہیں۔ہندوستانی گیندبازوں کی آسٹریلیا دورے میں کافی لچر کارکردگی رہی تھی لیکن انہوں نے شاندار واپسی کی۔سمیع نے کہا کہ اچھا اور برا دور کھیل کا حصہ ہے اور کرکٹر کے طور پر آپ کو اچھے اور برے دنوں سے گزرنا پڑتا ہے، میرے لئے یہ طویل دورہ رہا ہے،ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے آپ کی ذہنیت اور پریکٹس فارمیٹ کے مطابق ہوتی ہے،اسی طرح سے ذہنیت بدلتی رہتی ہے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment