Today: Saturday, September, 22, 2018 Last Update: 11:58 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پہلی جیت کیلئے ترستے اسکاٹ لینڈ پر رحم نہیں دکھائے گا آسٹریلیا


ہوبارٹ13مارچ(آئی این ایس انڈیا)گزشتہ دو میچوں میں آسان جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ یقینی بنانے والا آسٹریلیا آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے کل یہاں ہونے والے اپنے آخری لیگ میچ میں کمزور اسکاٹ لینڈ پر کسی طرح کا رحم نہیں دکھا کر پول اے میں دوسرا مقام پکا کرنا چاہے گا۔آسٹریلیا نے گزشتہ میچ میں سری لنکا کو 64رنز سے شکست دے کر ناک آؤٹ میں اپنی جگہ پکی کر لی تھی۔اس میچ میں اس نے9 وکٹ پر 376رن بنائے تھے،اس سے پہلے افغانستان کے خلاف بھی آسٹریلیائی بلے بازوں نے جم کر رن بٹورے تھے اور 6 وکٹ پر 417رنز بنائے تھے،اگر آسٹریلیا کو پھر سے پہلے بلے بازی کا موقع ملتا ہے تو اس کے بلے باز کوارٹر فائنل سے بلے بازی پریکٹس کا کوئی موقع نہیں گنوانا چاہتے ہیں،اب کی پوزیشن کے مطابق آسٹریلیا کو کل جیت درج کرنے پر کوارٹر فائنل میں پاکستان سے بھڑنا پڑ سکتا ہے۔آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے بھی صاف کر دیا ہے کہ اس میچ میں بھی وہ اپنی مضبوط ٹیم اتاریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ ہم کس کے خلاف کھیل رہے ہیں،ہر کھلاڑی پریکٹس کے لئے آیا تھا اور تمام اچھی کارکردگی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی لے برقرار رکھنا چاہتے ہیں،ہم اسے آگے بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں،ہوبارٹ میں ہم اپنی مضبوط ٹیم کے ساتھ اتریں گے،ہماری توجہ ذاتی اور کھلاڑی کے طور پر بہتر کارکردگی پر ہے۔آسٹریلیا اس میچ میں چار تیز گیند بازوں کے ساتھ اتر سکتا ہے۔اس نے اسپنر جیویر ڈوہرٹی کی جگہ فاسٹ بالر پیٹ کمنس کو ٹیم میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈوہرٹی سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں کھیلے تھے لیکن انہوں نے سات اوور میں 60رن لٹائے اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملا تھا۔جہاں تک اسکاٹ لینڈ کی بات ہے تو وہ ورلڈ کپ میں تیسری بار حصہ لے رہا ہے لیکن اسے اب بھی اپنی پہلی جیت درکار ہے۔آسٹریلیا اور اسکاٹ لینڈ اب تک چار بار ایک دوسرے سے بھڑ چکے ہیں۔آسٹریلیا نے چاروں میچ میں اسے بڑے فرق سے شکست دی۔اس نے 1999میں6 وکٹ، 2005میں 189رن، 2007میں 203رنز اور 2013میں 200رنز سے جیت درج کی تھی اور اب ورلڈ کپ کا شریک میزبان اس سلسلے کو آگے جاری رکھنے کیلئے مصروف عمل دکھائی دیتا ہے۔اسکاٹ لینڈ نے اب تک عالمی کپ میں اپنے پانچوں میچ گوائے ہیں۔آل راؤنڈر ماجد حق کی وجہ سے ٹیم کے مسائل اور بڑھ گئے ہیں۔اسکاٹ لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے حق کو نسلی ٹوئٹ کرنے کے سبب ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment