Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:03 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کرناٹک آٹھویں بار رنجی چمپئن


ممبئی، 12 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو نے دوسری اننگز میں سخت جدوجہد کرتے ہوئے وجے شنکر (103) اور دنیش کارتک (120) کی سنچریوں سے 411 رنز بنائے لیکن دفاعی چمپئن کرناٹک نے تمل ناڈو کو پانچویں اورآخری دن جمعرات کو اننگز اور 217 رن کے بڑے فرق سے شکست دے کر آٹھویں بار رنجی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔کرناٹک کا خطاب بچانا تو اسی وقت طے ہو گیا تھا جب اس نے 762 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 628رن کی بڑی برتری حاصل کر لی تھی۔تمل ناڈو کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مکمل آخری دن نکالنا تھا۔لیکن تین وکٹ پر 113 رن سے آگے کھیلتے ہوئے اس کی دوسری اننگز 411 رنز پر سمٹ گئی۔کرناٹک کی اننگز میں ریکارڈ 328 رن بنانے والے مڈل آرڈر کے بلے باز کرو نانائر کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کرناٹک نے 1973۔74 میں راجستھان کو شکست دے کر پہلی بار رنجی خطاب جیتا تھا۔ کرناٹک نے اس کے بعد 1977۔78، 1982۔83، 1995۔96، 1997۔98، 1998۔99، 2013۔14، اور 2014۔15 میں بھی یہ باوقارقومی مقابلہ کا اعزاز حاصل کیا۔تمل ناڈو کو دوسری بار یہ خطاب جیتنے کا خواب تو پہلی اننگز میں 134 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پہلے ہی ٹوٹ چکا تھا اور اب دلچسپی صرف اسی بات میں رہ گئی تھی کہ تمل ناڈو خود اننگز کی ہار کی شرمندگي سے بچا پاتا ہے یا نہیں۔وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تمل ناڈو نے صبح جب اپنی اننگز آگے بڑھائی تو بابا اپراجت 36 اور وجے شنکر 15 رن پر ناٹ آؤٹ تھے ۔دونوں ٹیم کے اسکور کو 191 تک لے گئے شریناتھ اروند نے بابا کو آؤٹ کر کے کرناٹک کو چوتھی کامیابی دلائی۔بابا نے 139 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز میں 11 چوکے لگائے ۔بابا اور شنکر نے چوتھے وکٹ کے لئے 112 رن کی ساجھے داری کی ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment