Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:14 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ون ڈے میں مسلسل چار سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے سنگاکارا


ہوبارٹ11مارچ(آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے کمار سنگاکارا آج ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل چار سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔یہی نہیں وہ کسی ایک ورلڈ کپ میں چار سیکڑے جڑنے والے بھی پہلے بلے باز ہیں۔سنگاکارا نے یہاں اسکاٹ لینڈ کے خلاف 124رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا۔انہوں نے اس سے پہلے بنگلہ دیش کے خلاف ناٹ 105، انگلینڈ کے خلاف ناٹ 117اور آسٹریلیا کے خلاف 104رنز بنائے تھے۔اس طرح سے پہلی بار ون ڈے میں کسی بلے باز نے مسلسل چار میچوں میں سنچری جڑنے کا انوکھا ریکارڈ بنایا۔اس سے پہلے ظہیر عباس، سعید انور، ہرشل گبس، اے بی ڈویلیرس، کونٹن ڈکاک اور راس ٹیلر نے مسلسل تین میچوں میں سنچری جمائی تھی۔سنگا کارا آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ میچ میں سنچری جڑکر اس کلب میں شامل ہوئے تھے لیکن اب وہ ان تمام کھلاڑیوں سے آگے نکلنے میں کامیاب رہے۔سنگاکارا کسی ایک ورلڈ کپ میں چار سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔انہوں نے مارک وا(1996)، سوربھ گانگولی (2003)اور میتھیو ہیڈن(2007)کے ریکارڈ کو توڑا جنہوں نے اس سے پہلے ایک ٹورنامنٹ میں تین تین سنچری لگائی تھی۔یہی نہیں یہ پہلا موقع ہے جب کہ کسی ون ڈے سیریز میں یا ٹورنامنٹ میں کوئی بلے باز چار سنچری لگانے میں کامیاب رہا۔اس سے پہلے 17مواقع پر کسی ایک ٹورنامنٹ میں یا سیریز میں ایک بلے باز نے تین تین سنچری لگائی تھی۔
سنگاکارا نے ورلڈ کپ 2015میں اپنے رنز کی تعداد 496پر پہنچا دی ہے اور وہ ابھی موجودہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔سری لنکا کے ہی تلک رتنے دلشان(395)دوسرے اور ہندوستان کے شیکھر دھون(333)تیسرے مقام پر ہیں۔کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہندوستان کے سچن تندولکر کے نام پر ہے جنہوں نے 2003میں 673رن بنائے تھے۔سنگاکارا نے آج اپنے کیریئر کی 25ویں سنچری لگائی ۔ون ڈے میں ان سے زیادہ سنچری صرف تندولکر(49)، رکی پونٹنگ(30)اور سنت جے سوریہ(28)کے نام پر درج ہے۔ دلشان نے بھی اپنی 22واں سنچری لگا کر گانگولی، گبس، کرس گیل اور وراٹ کوہلی کی برابری کی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment