Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:20 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

امارات کو راحت دینے کے موڈ میں نہیں ہوگا جنوبی افریقہ


ویلنگٹن، 11 مارچ (یو این آئی) عالمی کپ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ جمعرات کو پول بی مقابلے میں ایسوسی ایٹ ٹیم متحدہ عرب امارات سے مقابلہ کرے گی جہاں اس کا واحد مقصد یو اے ای کو شکست دے کر اپنے گروپ کے پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر قابض رہنا ہوگا۔اپنے تمام چاروں میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی امارات کے لئے یہ مقابلہ صرف مشق کے طور پر ہوگا کیونکہ اس کے پاس کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ اے بی ڈی ولئرس کو بہ آسانی آؤٹ کرکے انہیں رنوں کا انبار بنانے سے روکنا بھی اپوزیشن ٹیم کا مقصد ہوگا۔ عالمی کپ خطاب سے صرف تین میچ دور جنوبی افریقہ کے لئے ہدف کا پیچھا کرتے وقت دباؤ میں آنا بڑا مسئلہ ہے جس کا اسے جلد سے جلد حل نکالنا ہوگا۔جنوبی افریقہ اس میچ کواپنے کھلاڑیوں کے اعتماد کو بڑھانے اور ان کے فارم میں واپسی کے طور پر بھی دیکھ رہی ہے ۔ اب تک کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائے جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کونٹن ڈی کاک کیلئے بھی یہ مقابلہ خود کو ثابت کرنے کا موقع ہوگا۔ جنوبی افریقہ اس وقت پورے جوش میں نظر آ رہی ہے ۔ اپنے پانچ میں سے تین میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہلے ہی جگہ حاصل کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم حالانکہ گزشتہ مقابلہ پاکستان کے ہاتھوں 29 رنوں سے ہار گئی تھی لیکن اس کے حوصلے اب بھی بلند نظر آ رہے ہیں۔ دوسری جانب اپنے ابتدائی دو میچوں میں امارات ٹیم نے اچھی کارکردگی پیش کی تھی لیکن گزشتہ چمپئن ہندستان اور پاکستان سے ہوئے مقابلوں میں ہارنے کے بعد ٹیم واپسی نہیں کر سکی۔یو اے ای نے گزشتہ پانچ ایک روزہ میچوں میں سے صرف ایک میں جیت حاصل کی ہے جبکہ عالمی کپ کے ایک بھی مقابلہ میں بھی اسے جیت حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ یو اے ای کے پاس اچھے بلے باز ہیں لیکن تجربہ کی کمی ہونے کے سبب دنیا کی ٹاپ ٹیموں کا سامنا کرنا ان کے لئے مسلسل مشکل بنا ہوا ہے ۔ حالانکہ ٹیم کے کپتان محمد توقیر کو امید ہے کہ وہ اپنا اگلا میچ جیتیں گے اور جب اپنے ملک لوٹیں گے تو ان کے سر جھکے نہیں ہونگے ۔جنوبی افریقہ کے لئے ہدف کا تعاقب کرتے وقت دباؤ میں آ جانا بڑی پریشانی نظر آ رہی ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment