Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:23 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی پیمانے کا گیندباز بننے کی راہ پر ہیں سمیع اور امیش: شعیب اختر

 

نئی دہلی11مارچ(آئی این ایس انڈیا)ورلڈ کپ میں محمد سمیع اور امیش یادو کی بہتر کارکردگی سے متاثر پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا کہ یہ دونوں عالمی پیمانے کے گیندباز بننے کی راہ پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی کامیابی کی کلید ہیں۔ان دونوں تیز گیند بازوں کی شاندار کارکردگی سے ہندوستان اب تک ورلڈ کپ کے اپنے پانچوں میچ میں مخالف ٹیم کے تمام بلے بازوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔اختر نے اس میں ان دونوں کی شراکت کی تعریف کی۔اختر نے کہا کہ پانچ میچوں میں 50وکٹ بہترین کارکردگی ہے،میں ان تمام میچوں میں سمیع اور امیش کی اس طرح کی مضبوط کارکردگی سے خوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ جلد ہی انہیں عالمی پیمانے کے گیندباز کے طور پر سمجھا جائے گا۔سمیع نے اب تک چار میچوں میں 12وکٹ لئے ہیں جبکہ امیش کے نام پر پانچ میچوں میں سات وکٹ درج ہیں۔اختر نے کہا کہ ان دونوں کو گیند بازی کرتے ہوئے دیکھنے میں مزا آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اتنی خوبصورت گیند بازی کرتے ہوئے اور اپنی کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھاتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔سمیع نے حال میں اپنی لے حاصل کرنے کے لئے اختر کو کریڈٹ دیا کیونکہ اس سابق پاکستانی گیند باز نے انہیں اپنا رن اپ چھوٹا کرنے کی صلاح دی تھی،اس سے سمیع کی تیزی بڑھ گئی۔

 

...


Advertisment

Advertisment