Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:48 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی ٹیم انڈیا کو مبارکباد

 

نئی دہلی، 10 مارچ (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکھرجي اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہندستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں آئرلینڈ کے خلاف آٹھ وکٹ کی شاندار فتح کے لیے مبارک باد دی ہے ۔صدر مکھرجي نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کھاکہ ویل ڈن ٹیم انڈیا، ٹیم انڈیا کو ان کی آئرلینڈ کے خلاف جیت سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 میں مسلسل پانچویں جیت درج کرنے کی کامیابی کے لیے مبارکباد ۔اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے بھی ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر اپنا مبارک باد کا پیغام پوسٹ کر دیا ۔کرکٹ پرستارمسٹر مودی نے کہا کہ ٹیم انڈیا کو ان کی مسلسل جیت کے لیے مبارکباد ۔آپ اپنی اس برتری کو عالمی کپ میں اسی طرح سے قائم رکھیں ۔ہندستان نے عالمی کپ پول بی میچ میں آئرلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دی ۔اسی کے ساتھ اس نے اپنے گروپ کے ابھی تک کھیلے گئے پانچوں میچوں میں مسلسل جیت درج کی ۔ٹیم انڈیا کی یہ جیت ورلڈ کپ 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت سے اب تک آئی سی سی ٹورنامنٹ میں مسلسل نوویں جیت بھی ہے ۔

 

...


Advertisment

Advertisment