Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:52 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

بنگالی ٹائیگرس کے جبڑوں میں پھنس گئے انگریز

 

محمود اللہ کی ریکارڈ ساز سنچری اور مشفق الرحیم کے ساتھ زبردست شراکت کے بعد روبیل حسین کے طوفانی حملے کے سامنے انگلینڈ نے گھٹنے ٹیکے ،بنگلہ دیش کوارٹر فائنل میں،انگریزوں کو ملا گھر واپسی کا ٹکٹ
ایڈیلیڈ، 09 مارچ (یو این آئی) محموداللہ (103)کے بہترین سنچری اور ان کی مشفق الرحیم (89)کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 141رنز کی زبردست ساجھے داري اور تیز گیند باز روبیل حسین (53 رن پر چار وکٹ) کے فیصلہ کن حملے سے بنگلہ دیش نے پیر کو کرکٹ کے موجد انگلینڈ کو ہراکر پول اے سے عالمی کپ کے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ۔بنگلہ دیش نے 50اوور میں سات وکٹ پر 275رن کا مشکل اسکور بنانے کے بعد انگلینڈ کو 48.3 اوور میں 260رن پر نمٹا دیا ۔بنگلہ دیش کی پانچ میچوں میں یہ تیسری جیت تھی اور وہ سات پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچنے کے علاوہ آخری آٹھ میں مقام بنانے کو کامیاب ہو گئے ۔انگلینڈ کو پانچ میچوں میں چوتھي شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ باقی رہنے کے باوجود ورلڈ کپ میں اس کا سفر ختم ہو گیا ۔ بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے چیلنج کو 15رنز سے منہدم کرکے اپنی ون ڈے تاریخ میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔بنگلہ دیش کی اس جیت کے ساتھ پول اے سے سری لنکا بھی کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا ہے ۔سری لنکا کے اب چھ پوائنٹس ہیں لیکن انگلینڈ کے باہر ہو جانے کے بعد پول اے سے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے کوارٹرفائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے ۔بنگلہ دیش کو اپنے آخری میچ میں 13مارچ کو نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے جبکہ انگلینڈ کا آخری مقابلہ اسی دن افغانستان سے ہونا ہے ۔دوڑ میں بنے رہنے کے لئے انگلینڈ کو ہر حال میں یہ میچ جیتنا تھا ۔لیکن اس کے بلے بازوں نے خاصا مایوس کیا ۔دوسری طرف بنگلہ دیش کے گیندبازوں اور فیلڈرو ں نے پورا عزم دکھاتے ہوئے یادگار فتح حاصل کی ۔اوپنر ایان بیل نے 82گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 63رن اور جوس بٹلر نے 52گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65رن بنائے ۔ایلیکس ھیلس نے 27، جو روٹ نے 29اور کرس ووکس نے اپنے بہترین ناٹ آؤٹ 42 رن بنائے ۔انگلینڈ کو آخری دو اوورز میں فتح کے لیے 16 رنز چاہیے تھے لیکن روبیل حسین نے 49 اوور میں پہلی گیند پر اسٹورٹ بریڈ اور تیسری گیند پر جیمز اینڈرسن کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کو عالمی کپ سے ہی ناک آؤٹ کر دیا ۔حسین نے 53 رن پر چار وکٹ، مشرف مرتضی نے 48 رن پر دو وکٹ اور تسکین احمد نے 59 رن پر دو وکٹ لیے ۔بنگلہ دیش کی اننگز میں 103 رنز بنانے والے محموداللہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سے قبل محموداللہ (103) کریئر کی بہترین اننگز اور پھر مشفق الرحیم (89) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 141 رنز کی شراکت کی مدد سے بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف عالمی کپ پول اے کے اپنے بے حد اہم مقابلے میں پیر کو خراب شروعات کے باوجود سات وکٹ پر 275 رن کا تسلی بخش اسکور بنا لیا تھا۔کرو یا مرو کے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بلے بازی کا موقع دیا اور ایک وقت صرف آٹھ رن پر اپنے دو وکٹ گنوا چکی بنگلہ دیشی ٹیم نے پھر مڈل آرڈر کی ذمہ دارانہ کارکردگی کی بدولت 50 اوورز میں سات وکٹ پر 275 کا قابل دفاع اسکور بنایا ۔بنگلہ دیش کی جانب سے 29 سالہ محموداللہ نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری لگاتے ہوئے 138 گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگا کر 103 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ مشفق الرحیم نے آخری وقت میں تیزی سے رنز بناتے ہوئے 89 رن کی اننگ کھیلی ۔سومیہ سرکارنے 40 رنز کی اہم شراکت کی ۔محموداللہ اور مشفق الرحیم نے پانچویں وکٹ کے لئے 141 رن کی ساجھے داری کی جو بنگلہ دیش کی عالمی کپ ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے ۔محموداللہ کی 103 رنز کی یہ اننگز ان کی ذاتی اور عالمی کپ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے کسی کھلاڑی کی بھی بہترین اننگز میں ہے ۔اس سے پہلے موجودہ عالمی کپ میں تمیم اقبال نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 95 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی تھی ۔بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف اپنا ون ڈے کا سب سے بڑا 275 رنز کا اسکور بنایا ۔اگرچہ اس کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اوپننگ جوڑی تمیم اقبال اور امرالقیس اور پانچویں نمبر کے بلے باز شکیب الحسن دو دو رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔دلچسپ ہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب ٹیم کے ٹاپ پانچ میں سے تین بلے باز محض 02 رنز پر آؤٹ ہوئے ہیں ۔انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے امرالقیس کو کرس جارڈن کے ہاتھوں کیچ کرایا اور پھر جلد ہی تمیم کو جو روٹ کی مدد سے کیچ کراکر پویلین بھیج دیا ۔اس وقت تک بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 08 رن جوڑ کر اپنے دونوں اوپنر کو گنوا بیٹھی تھی ۔لیکن پھر سومیہ نے 52 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 40 رنز کی اننگز کھیل کر صورتحال سنبھالی ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment