Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:46 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جیت کاسلسلہ برقرار رکھنے اتریگی ٹیم انڈیا

 

آئرلینڈ کے خلاف میچ میں بھی کوئی صلہ رحمی نہیں کرے گا ہندستان
ھیملٹن، 09 مارچ (یو این آئی) عالمی کپ میں اب تک کی اپنی شاندار کارکردگی سے پول بی میں سرفہرست مقام پر قابض ہندوستان کا اگلا مقابلہ منگل کو ھیملٹن کے سیڈون پارک میدان پر جائنٹ کلر آئرلینڈ سے ہوگا جہاں ہندستان اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گا ۔اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سب سے بڑا اپ سیٹ کرنے والی ٹیم آئرلینڈ بھی اس بار مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہی ہے ۔آئرلینڈ نے اپنے گزشتہ اور چوتھے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی۔وہیں ہندستان نے جمعہ کو پرتھ کے میدان پر کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز پر چار وکٹ سے شاندار جیت درج کی تھی۔اگر آئرلینڈ یہ میچ جیت لیتا ہے تو کوارٹرفائنل میں جانے کی اس کی راہ آسان ہو جائے گی۔گزشتہ پانچ ون ڈے مقابلوں میں سے چار جیتنے والی ہندوستانی ٹیم پوری فارم میں چل رہی ہے اور اس نے اس عالمی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ورلڈ کپ میں ابھی تک کے اپنے تمام چاروں میچ جیتی ہے ۔وہیں دوسری طرف آئرلینڈ نے بھی گزشتہ چار میں سے تین میچوں میں جیت درج کرکے اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کیاہے ۔کینبرا میں کھیلے گئے اس کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت درج کرنے کے بعد آئرلینڈ کے بلے باز نیل او برائن نے صاف کر دیا تھا کہ ان کی ٹیم اس ورلڈ کپ میں بے خوف ہو کر کھیل رہی ہے اور اعتماد سے لبریز ہے ۔اس کے علاوہ اپنے گزشتہ میچ میں زمبابوے کو ہرا کر آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے کھلے طور پر یہ صاف کر دیا تھا کہ ان کی ٹیم ہر میچ میں دو پوائنٹس حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ہندوستان کے بعد اس کا مقابلہ پاکستان سے ہونا ہے اور اگر اسے کوارٹرفائنل میں اپنا مقام پکا کرنا ہے تو اگلے دو میچوں میں سے ایک میں جیت ضرور درج کرنی ہوگی۔ہندوستان کو اس میچ میں جیت کے لئے اپنی کچھ خامیوں کو ضرور پورا کرنا ہو گا جس میں سب سے اہم اوپننگ شراکت ہے ۔ہندستانی اوپننگ جوڑی نے پاکستان کے خلاف 34، جنوبی افریقہ کے خلاف محض نو، ویسٹ انڈیز کے خلاف 11 اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 29 رن بنائے ہیں۔وہیں دوسری طرف آئرلینڈ کو اس کی بلے بازی سے کوئی خاص شکایت نہیں ہوگی لیکن تیز گیند بازی کو بہتر کرنا اہم رہے گا۔ہندستان نے آئرلینڈ کا سامنا اس سے پہلے دو بار عالمی کپ میں ہی کیا ہے جس میں دونوں میچوں میں ٹیم انڈیا نے ہی جیت کا پرچم لہرایا ہے ۔سال 2007 کے ورلڈ کپ میں بیلفاسٹ میں کھیلے گئے میچ میں ہندستان نے آئرلینڈ کو نو وکٹ اور سال 2011 میں بنگلور میں کھیلے گئے عالمی کپ میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔ھیملٹن کے سیڈون پارک کرکٹ میدان دوسرے میدان کے مقابلے زیادہ بڑا نہیں ہے اور یہاں باؤنڈري زیادہ دور نہیں ہیں جس سے امید ہے کہ یہاں بلے بازوں کو خاصا فائدہ ملنے کی امید ہے ۔جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان اسی میدان پر گزشتہ میچ میں جنوبی افریقہ نے 317 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں زمبابوے 277رنز ہی بنا سکی تھی۔میچ سے پہلے آئرلینڈ کے کپتان پورٹرفیلڈ نے کہاکہ چار میں سے تین میچوں میں جیت درج کرکے ٹیم اعتماد سے بھری ہوئی ہے ۔مجھے لگتا ہے کہ اس کا فائدہ ہمیں ضرور ملے گا اور ہم ہندستان کا جیت کا سلسلہ توڑنے میں کامیاب ہو سکیں گے ۔کپتان مہندر سنگھ دھونی نے صاف کر دیا ہے کہ وہ آئرلینڈ کو جیتنے کا موقع نہیں دیں گے ۔دھونی نے کہاکہ گزشتہ میچ میں جو خامیاں رہیں انہیں درست کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس میچ میں بھی ہم اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے ۔یہ کرکٹ ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے نیا دن ہوگا تو دونوں ہی ٹیمیں اپنی کارکردگی میں کمال دکھانا چاہیں گی۔بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کی ممکنہ الیون اس طرح ہے : ۔بھارت:شکھر دھون، روہت شرما، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے ، سریش رینا، مہندر سنگھ دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، روي چندرن اشون، محمد شمی، موہت شرما، امیش یادو۔آئرلینڈ:ولیم پورٹرفیلڈ (کپتان)، پال اسٹرلنگ، ایڈ جائس، اینڈی بلبرنی، کیون او برائن، گیری ولسن (وکٹ کیپر)، نیل او برائن، جان مونی، جارج ڈکریل، ایلیکس کیوسک، اینڈی میکبران۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment