Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:59 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیا اور سری لنکا میں ہوگی نمبر دوکیلئے جنگ

 

سڈنی، 7 ؍مارچ(آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیم کل جب یہاں عالمی کپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی تو ان کا ارادہ اس میچ کو جیت کر پول اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کاسرفہرست رہنا تقریبا طے ہو گیا ہے اور ایسے میں شریک میزبان آسٹریلیا اور 1996کا چمپئن سری لنکا دوسرے مقام پر آنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں جس کی وجہ سے آخری 8 کے مقابلے میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ سے بچا جا سکے۔سری لنکا نے اپنے 4 میں سے3 میچ میں جیت درج کی ہے اور ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سے 1پوائنٹ آگے ہے۔مائیکل کلارک کی قیادت والی آسٹریلیائی ٹیم نے اپنے گزشتہ میچ میں افغانستان کو 275رنوں سے شکست دے دی تھی ۔سری لنکا کی ٹیم بھی شاندار فارم میں ہے۔اس نے اپنے گزشتہ میچ میں ویلنگٹن میں 310رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کو 47.2 اووروں میں ہی9 وکٹ سے شکست دے دیا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے دو بلے باز لاہیرو تھریمانے اور کمار سنگاکارا ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے سر فہرست 10بلے بازوں میں شامل ہیں۔سری لنکا کو حالانکہ اس میچ میں اسپنر رنگنا ہیراتھ کے بغیر اترنا ہوگا جن کی انگلی میں چوٹ ہے۔اس کے علاوہ بلے باز دیمتھ کرونارتنے بھی نیٹ پریکٹس کے دوران انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔آسٹریلیا کو حالانکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی نذر ہونے اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 1وکٹ کی شکست کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر چل رہے مشیل اسٹارک کی قیادت میں آسٹریلیا کا گیند بازی اٹیک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر سری لنکا کی ٹیم پر لگام لگانے کو تیار ہے۔آسٹریلیا ئی ٹیم حالانکہ اس میچ میں تیز گیندباز پیٹ کمنس کے بغیر اترے گی جن کی کمر میں تکلیف ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment