Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:39 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

شمی کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم انڈیا نے کھیلی جیت کی ہولی

 

پرتھ، 07 مارچ (یو این آئی)مین آف دی میچ اور تیز گیند باز محمد شمي (35 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بااثر کارکردگی کے بعد کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ناٹ آؤٹ 45 رن کی ذمہ دارانہ اننگز سے ہندستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چار وکٹ سے جیت حاصل کرتے ہوئے عالمی کپ میں جیت کا چوکا لگانے کے ساتھ جیت کی ہولی بھی کھیلی۔ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 44.2 اوور میں 182 رن پر نمٹا دیا لیکن پرتھ کے واکا میدان کی اچھال لیتی پچ پر اسے چھوٹے ہدف تک پہنچنے کے لئے زبردست جدوجہد کرنا پڑی۔ ہندتان نے 39.1 اوور میں چھ وکٹ پر 185 رن بنا کر گروپ بی میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی اور کوارٹرفائنل میں مقام بنا لیا۔شمي کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دونوں اوپنر شکھر دھون (7) اور روہت شرما (9) کے جلدی آؤٹ ہو جانے کے بعد وراٹ کوہلی (33) اجنکیا رہانے (14) اور سریش رینا (22) نے بہترین اننگ کھیلی۔لیکن چھ وکٹ 134 رنز پر گر جانے کے بعد دنیا کے بہترین فنشر دھونی نے صبر و تحمل کے ساتھ کھیلتے ہوئے ہندستان کو جیت دلا کر دم لیا۔دھونی نے 56 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 45 رنز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔رویندر جڈیجہ نے 13 اور روی چندرن اشون نے ناٹ آؤٹ 16 رن بنائے ۔دھونی نے اشون کے ساتھ 9.4 اوور میں ساتویں وکٹ کے لئے 51 رن کی ناٹ آؤٹ ساجھے داری کی۔مین آف دی میچ محمد شمی ودیگر گیندبازوں کی بہترین کارکردگی اور کپتان مہندر سنگھ دھونی (ناٹ آوٹ45) کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو عالمی کپ کے گروپ بی مقابلے میں جمعہ کوچاروکٹ سے ہرا کر اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھا ہے ۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 44.2 اوور میں 182 رن آل آؤٹ بنائے اس کے جواب میں ہندستان نے 39.1اوور میں 6وکٹ پر 185رن بناکر میچ جیت لیا ۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیالیکن کیریبین ٹیم خراب شروعات کے بعد نکل نہیں سکی۔یہ توبھلا ہو کپتان جیسن ہولڈر کا جنہوں نے 64گیندوں میں چارچوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رن کی اپنی اننگ کھیلی جس کی بدولت ویسٹ انڈیز 182 رنز کے کچھ قابل دفاع اسکورتک رسائی کر سکی۔تیز گیند بازوں میں محمد شمي نے 35 رن پر تین وکٹ، امیش یادونے 42 رن پر دو وکٹ اور موہت شرما نے 35 رن پر ایک وکٹ لیا جبکہ لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 27 رن پر دو وکٹ اورآف اسپنر روی چندرن اشون نے 38 رن پر ایک وکٹ لیا۔اس سے پہلے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پول بی میں ویسٹ انڈیز اور ٹیم انڈیا کے درمیان اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔پرتھ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو مقابلے کھیلے گئے ہیں لیکن کوئی بھی ٹیم جیت درج کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ دونوں میچ ٹائی رہے تھے ۔ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ، ٹیم میں بھونیشور کمار کی جگہ محمد شمي کو شامل کیا گیا ۔وہیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں گابا کی پچ کو دیکھتے ہوئے اسپنرسلیمان بین کی جگہ فاسٹ بولر کیمر روچ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ہندوستانی گیند بازوں خاص کر تیز گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اگرچہ ہندستانی فیلڈروں کے ہاتھ ٹورنامنٹ میں پہلی بار پھسلے اور انہوں نے پانچ کیچ ٹپکائے لیکن کیریبین بلے باز اس کا فائدہ نہیں اٹھا پائے ۔دھماکہ خیز اوپنر کرس گیل کو تین زندگی ملیں لیکن یہ خطرناک بلے باز 27 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21رنز بنا کر محمد شمي کا شکار بن گئے ۔ شمي نے اوپنر ڈیون اسمتھ (6)کو وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔گیل کو موہت شرما نے مشکل موقع پر جیون دان دیا لیکن اسی وقت موہت کے شاندار تھرو پر وراٹ نے مارلون سیمؤیلس (2)کو رن آؤٹ کر دیا۔گیل تیسری وکٹ کے طور پر 35 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔امیش یادو نے دنیش رام دین کو صفر پر بولڈ کرکے ویسٹ انڈیز کا اسکور چار وکٹ پر 35 رنز کر دیا۔لینڈل سمنس نو رن بنانے کے بعد موہت کا شکار بنے جبکہ جوناتھن کارٹر (21) کو اشون نے آؤٹ کیا۔اندرے رسل (8) جڈیجہ کی گیند پر وراٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ویسٹ انڈیزنے اپنے سات وکٹ 85 رن پر گنوا دیے اور پھر لگ رہا تھا کہ کیریبین ٹیم جلد سمٹ جائے گی لیکن کپتان ہولڈر نے جارحانہ نصف سنچری بنا کر ٹیم کے سینئر بلے بازوں کو دکھایا کہ وکٹ پرکس طرح ٹکا جاتا ہے ۔نویں نمبر کے بلے باز ہولڈر نے چار چوکے اور تین چھکے لگائے ۔انہوں نے ڈیرن سیمی (26)کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 39 رن اور جیروم ٹیلر (11) کے ساتھ نویں وکٹ کے لئے 51 رن جوڑے ۔سیمی کو شمي نے اورٹیلر کو یادو نے آؤٹ کیا۔جڈیجہ نے ہولڈر کو وراٹ کے ہاتھوں کیچ کراکر کیریبین اننگز 182 رن پر سمیٹ دی۔جیت کے لئے 183 رن کا نشانہ بظاہر آسان نظر آرہا تھا لیکن ہندوستانی ٹیم نے 39.1 اوور میں اسے حاصل کرنے کے لئے اپنی چھ وکٹیں گنوانی پڑیں ۔ ہندوستان کی جانب سے مہندر سنگھ دھونی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے 56گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 45رن بنائے جبکہ وراٹ کوہلی 36گیندوں میں پانچ چوکوں کی مددسے 33 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔سریش رینا نے 25 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 22 ،روی چندرن اشون نے 32 گیندوں میں ناٹ آوٹ 16اوراجنکیا رہانے نے34 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 14 رن کا اسکور کیا۔روندر جڈیجہ 23گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 13 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اورآندرے رسیل نے بالترتیب 33اور 43 رن دے کر دو، دووکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ کیمر روچ اور ڈیون اسمتھ نے ایک ایک وکٹ لئے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment