Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:16 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سائنا نے کٹایا سیمی فائنل کا ٹکٹ

 

برمنگھم 07 مارچ (یو این آئی) ملک کی ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے آل انگلینڈ اوپن 2015 چیمپئن شپ میں ہندستان کی امیدوں کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا ہے ۔تیسری سیڈ سائنا نے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں سیڈ چین کی یھان وانگ کے چیلنج کو صرف 39 منٹ میں ختم کرتے ہوئے 12۔19 ،21۔6 سے جیت درج کرکے آخری چار میں داخلہ حاصل کیا۔ یھان پر سائنا کی یہ دوسری جیت ہے ۔ہندوستانی کھلاڑی کا اس سے پہلے چینی کھلاڑی کے خلاف انتہائی خراب 1۔8 کا ریکارڈ رہا ہے جس میں سائنا نے یھان پر صرف ایک بار جیت درج کی تھی جبکہ چینی کھلاڑی نے آٹھ بار جیت درج کی تھی ۔آل انگلینڈ میں پہلی بار خطاب جیتنے کا ہدف لے کر کھیل رہی تیسری سیڈ سائنا کا سیمی فائنل میں چین کی سن یو سے مقابلہ ہوگا ۔سن کوتھائی لینڈ کی انتانون رتچانوک کے کوارٹرفائنل مقابلے میں ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد اگلے دور میں داخلہ ملا ۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ کافی سخت چل رہا تھا اور اسکور 11۔21، 21۔19 ،19۔13 پر تھا ۔لیکن ایک گھنٹے 17 منٹ کے مقابلے کے بعد بالآخرتھائی کھلاڑی ریٹائرڈ ہو کر میچ سے باہر ہو گئی ۔ہندوستانی کھلاڑیوں میں جوالہ گٹا اور اشونی پونپا کی ڈبلز ماہر جوڑی کے علاوہ ایچ ایس پرنئے ، منو اتري اور بی سمت ریڈی کی جوڑی اور کے سری کانت سب ہار کر باہر ہو چکے ہیں اور ایسے میں اکیلی اسٹار کھلاڑی سائنا ہی فی الحال ہندستانی چیلنج کو سنبھالے ہوئے ہیں ۔سائنا کے پچھلے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ایک وقت یہ مقابلہ انتہائی سخت سمجھا جا رہا تھا لیکن ہندوستانی کھلاڑی نے میچ کو تقریبا یک طرفہ بنا دیا اور آغاز سے ہی میچ میں اپنا دبدبہ بنائے رکھا ۔انہوں نے میچ میں پانچ گیمز پوائنٹس اور کل 42 پوائنٹس لئے جبکہ یھان 25 پوائنٹس پر ہی محدود رہ گئی جبکہ ایک بھی گیم پوائنٹ نہیں جیت سکین۔پہلے گیم میں تیسری سیڈ سائنا کا آغاز کچھ سست رہا اور چینی کھلاڑی نے 6۔2 سے برتری بنائی ۔ لیکن سائنا نے دھیرے دھیرے پوائنٹس لینا جاری رکھا اور ایک وقت 5۔8 سے پچھڑنے کے بعد سخت جدوجہد کی اور اسکور 18۔13 کر کے یھان کو دباؤ میں لا دیا اور پھر 21۔19 کے قریبی فرق سے گیم جیتا ۔دوسرے گیم میں سائنا کو بالکل جدوجہد نہیں کرنی پڑی اور پانچویں سیڈ کھلاڑی یھان نے پوری طرح جدوجہد ختم کردی ۔سائنا نے 8۔0 کی زبردست برتری کے ساتھ شروعات کی اور مسلسل آٹھ پوائنٹس لے کر 21۔6 سے یک طرفہ انداز میں گیمز اور مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔دلچسپ ہے کہ سائنا نے اس سے پہلے یھان کے خلاف صرف ایک بار 2012 میں ڈنمارک اوپن میں ہی ایک بار ہی جیت درج کی تھی اور اس وقت بھی چینی کھلاڑی ریٹائرڈ ہرٹ رہی تھی جس کی وجہ سے ہندستانی کھلاڑی اگلے دور میں پہنچ پائی تھیں۔ ایسے میں سائنا کی اس جیت کو اہم سمجھا جا سکتا ہے ۔

 

...


Advertisment

Advertisment