Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 06:02 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سائنا اور پرنیے انگلینڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں

 

برمنگھم،05 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال اور ایچ ایس پرنیے نے خواتین اور مرد زمرے میں اپنے اپنے مقابلے جیت کر بارکلے کارڈ میدان میں جاری آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں داخلح حاصل کر لیا۔اولمپک میں کانسے کا تمغہ فاتح تیسری سیڈ سائنا نے بدھ کی رات کھیلے گئے میچ میں انڈونیشیا کی بیلٹرکس منوپٹي کو 21۔8 ،21۔12 کے راست سیٹوں میں شکست دے کر یہ جیت اپنے نام کیا۔ وہیں پرنیے نے فرانس کے براس لیورڈیز سے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے 16۔21 ،21۔8 ،21۔18 سے مقابلہ جیت لیا اور دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔سائنا کا دوسرے راؤنڈ میں کوریا کی کوالیفائر کم یو من سے ہوگا جبکہ پرنیے انگلینڈ کے راجیو اوسف کے سامنے چیلنج پیش کریں گے ۔دنیا کے نمبر پانچ کے شري کانت اور اجے جے رام پہلے ہی میچ میں ہار کر اس چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے ۔ایک گھنٹے اور چھ منٹ چلنے والے اس مقابلے میں چوتھے سیڈ سری کانت جاپان کے کیتو موموتا سے 18۔21 ،21۔12 ،15۔21 سے ہار گئے ۔جے رام چین کے تیان ھووي کے سامنے نہیں ٹک سکے اور 14۔21 ،21۔19 ،14۔21 سے شکست کھاکر چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے ۔پی کشیپ نے بھی پہلا راؤنڈ جیت لیا جبکہ مرد ڈبلز میں منو اتري اور بی سمت ریڈی کی جوڑی نے چین کی ساتویں سیڈ جوڑی چائیباو اور ھوگ وءي کو مات دی۔اس کے علاوہ 2010 دولت مشترکہ کھیل فاتح جوالہ گٹا اور اشونی پونپا کی ہندوستانی جوڑی نے بھی خواتین ڈبلز کا پہلا راؤنڈ جیت کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment