Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:27 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

بنگلہ دیش نے دلچسپ مقابلہ میں اسکاٹ لینڈ کو دی شکست

 

نیلسن، 05 مارچ (یو این آئی) اوپنر تمیم اقبال (95)، محموداللہ (62)، وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم (60) اور شکیب الحسن (ناٹ آؤٹ 52) کی نصف سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے جمعرات کو یہاں کھیلے گئے عالمی کپ پول اے مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کو دلچسپ انداز میں شکست دیتے ہوئے چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو پہلے بلے بازی کرنے کی پیشکش کی جس میں اوپنر کائل کوئتزر کی بہترین سنچری کی بدولت ٹیم نے بنگلہ دیش کو 319 رنز کا بڑا ہدف دیا۔جواب میں بنگلہ دیش نے 11گیندیں باقی رہتے چار وکٹوں کے نقصان 322 رنز بنا لیے اور چھ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ٹیم کا پہلا وکٹ سومیہ سرکار کے طور پر پانچ رن کے اسکور پر گر گیا۔اس کے بعد اوپنر تمیم اقبال اور محمود اللہ نے اننگز کو سنبھالا اور دوسرے وکٹ کے لیے 139 رنز کی شاندار شراکت نبھائی ۔
محموداللہ نے اپنے کیریئر کی 11 ویں نصف سنچری لگاتے ہوئے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رن بنائے اور وہ 24 ویں اوور میں فاسٹ بولر ایان وارڈلا کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ محموداللہ کے آؤٹ ہونے کے بعد تمیم نے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کو 200 کا ہندسہ پار کرا دیا۔32 ویں اوور میں جوش ڈیوی نے تمیم کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین بھیج دیا اور وہ اپنی سنچری سے چوک گئے ۔انہوں نے 100 گیندوں کا سامنا کیا جس میں نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 95 رن بنائے ۔ اس کے بعد میدان پر اترے شکیب نے مشفق الرحیم کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔مشفق الرحیم نے اپنے کیریئر کی 20 ویں نصف سنچری لگائی اور اننگز کو 250 کے قریب پہنچا دیا۔ وہ ایلیسڈئر ایواس کا شکار بنے اور میکلیوڈ کو اپنا کیچ تھما بیٹھے اور چوتھے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے ۔انہوں نے 42گیندوں میں چھ چوکے اور دو چوکوں کی مدد سے 60 رن بنائے ۔مشفق الرحیم کے آؤٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 72 رنز درکار تھے ۔اس کے بعد شبیر رحمن نے شکیب کے ساتھ مل کر ناٹ آؤٹ 75 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز نبھائی اور جیت کا سہرا اپنی ٹیم کے سر باندھ دیا۔شکیب نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 28ویں نصف سنچری لگاتے ہوئے41گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 52 رن بنائے ۔دوسرے اینڈ پر ان کا ساتھ نبھانے والے شبیر نے ناٹ آؤٹ 42 رن کا تعاون دیا اور 40 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے ۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اپنی گیند بازی میں خاص کمال نہیں دکھا سکی اور 319 رنز کا بڑا ہدف دینے کے بعد بھی ٹیم کو عالمی کپ میں پہلی فتح ہاتھ نہیں لگ سکی۔جوش ڈیوی نے 10 اوورز میں 68 رنز دے کر دو وکٹ لئے جبکہ وارڈلی اور ایواس کو ایک ایک وکٹ ہاتھ لگا۔وارڈلی بہت مہنگے ثابت ہوئے اور انہوں نے نو اوورز میں 75 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment