Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

موقع ملنے پر خود کو ثابت کروں گا :واٹسن

 

پرتھ، 05 مارچ (یو این آئی) آسٹریلیا کے گزشتہ عالمی کپ میچ میں ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے آل راؤنڈر شین واٹسن نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے اور جب بھی موقع ملے گا وہ خود کو ثابت کریں گے ۔آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان بدھ کو واکا میدان پر منعقدہ عالمی کپ میچ میں جانسن کی جگہ چوٹ سے نجات حاصل کرکے واپسی کرنے والے جیمز فاکنر کو جگہ دی گئی تھی۔آسٹریلیا نے یہ مقابلہ ریکارڈ 275 رنز کے فرق سے جیت لیا۔واٹسن نے کہاکہ مجھے خود پر اور میری قابلیت پر پورا بھروسہ ہے ۔میں تیار ہوں اور جب بھی موقع ملے گا تو خود کو ثابت کروں گا۔مجھے پتہ ہے کہ میں نے موجودہ عالمی کپ میں زیادہ رنز نہیں بنائے ہیں اور اسي لیے پہلے اس میں بہتر ی بنانے کی ضرورت ہے ۔آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے اس بارے میں کہاکہ واٹسن نے گزشتہ کچھ میچوں کے دوران کچھ خاص کمال نہیں دکھایا۔اگرچہ ان کی جگہ ٹیم میں شامل فاکنر نے بھی مایوس کیا۔ٹیم نے ریکارڈ 417 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا لیکن اس میں فاکنر نے محض سات رنز بنائے ۔میری نظر میں واٹسن ان سے بہتر کر سکتے تھے لیکن یہ سلیکٹروں کے لیے بھی مشکل ہوتا ہے ۔
آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر روڈني مارش نے کہاکہ یہ بہت بڑا اور مشکل فیصلہ ہوتا ہے ۔لیکن اگر واٹسن کو موقع دیا جاتا تو بھی ضروری نہیں کہ وہ کامیاب ثابت ہوتے ۔انہوں نے گزشتہ 10 ون ڈے مقابلوں میں 22 رنز کی اوسط سے 220 رن بنائے ہیں۔انہیں ابتدائی مقابلوں میں موقع دیا گیا لیکن فاکنر بھی فٹ تھے ۔ اس لئے ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔واٹسن نے 182 ون ڈے مقابلے کھیلے ہیں اور سال 2012 سے 2014 کے دوران وہ آسٹریلیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی تھے ۔اپنے گزشتہ میچ میں افغانستان پر 275 رنز کی ریکارڈ جیت درج کرنے کے بعد آسٹریلیا کا اگلا مقابلہ اتوار کو سڈنی میں سری لنکا کے خلاف ہونا ہے ۔

 

...


Advertisment

Advertisment