Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:35 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کرکٹنگ نیشن ہونے کے سبب ایشیاڈ کی کامیابی قابل ستائش: ثانیہ

 

نئی دہلی،14 اکتوبر (یو این آئی) ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ہم اسپورٹس نیشن سے نہیں آتے ہیں بلکہ ایک کرکٹنگ قوم سے آتے ہیں اس لئے انچیون ایشیائی کھیلوں کی کامیابی بہت بڑی ہے۔ ثانیہ کو پیر کی شام مرکزی وزارت کھیل کے زیر اہتمام ایشیاڈ تمغہ یافتگان کے لئے منعقدہ نقد انعام کی تقریب میں کھلاڑیوں کی جانب سے خطاب کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ ایشیاڈ میں مکسڈ ڈبلز میں طلائی تمغہ جیتنے والی ثانیہ نے کہا’’مجھے انچیون میں 541 رکنی ہندستانی گروپ کے ہر کھلاڑی پر فخر ہے‘‘۔ٹینس اسٹار نے کہا ’’ہم نے اس مقام تک پہنچنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ ہم اور بھی بہتر کرسکتے ہیں۔ لیکن آپ کو یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ ہم ایک کھیل ملک سے نہیں بلکہ کرکٹنگ ملک سے آتے ہیں اس لئے ہمیں اپنی کامیابی پر زیادہ فخر ہے‘‘۔ثانیہ نے مردوں کے زمرے کی ہاکی ٹیم کو خصوصاً مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ ٹیم سب سے زیادہ مبارکباد کی مستحق ہے جس نے طلائی تمغہ جیتنے کے علاوہ ریو اولمپک کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

...


Advertisment

Advertisment