Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:07 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اکشر پٹیل باقی یک روزہ سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم میں شامل

 

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) آئی پی ایل کی ٹیم کنگس الیون پنجاب کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری یک روزہ سیریز کے باقی میچوں کے لئے 15 رکنی ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اکشر کے علاوہ منیش پانڈے کو واحد ٹی ۔20 میچ کے لئے 14رکنی ہندستانی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ ہندستانی آل راؤنڈر سریش رینا کو ٹیسٹ سیریز سے پہلے کانپور میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کے لئے بورڈ پریزیڈنٹ ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ رینا نے اگست 2012 سے ٹسٹ نہیں کھیلا ہے۔علاوہ ازیں چوٹ کے سبب اگست میں انگلینڈ دورے کے بعد سے ٹیم انڈیا سے باہر رہنے والے سلامی بلے باز روہت شرما کو پریکٹس میچ کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ چائنا مین کلدیپ یادو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی سے اچھی شبیہ بنانے والے اکشر کو ایک بار پھر ٹیم انڈیا میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔ اکشر نے جون میں بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم میں کھیل کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے تین ایک روزہ میچ کھیلے ہیں۔ ا سکے علاوہ وہ حال ہی میں اختتام پذیر چمپئنس لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی دوسرے سب سے کامیاب اسپنر رہے تھے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں ۶ اعشاریہ ۵۱ کے اکانومی ریٹ سے آٹھ وکٹ لئے تھے۔آئی پی ایل میں پہلی سنچری بنانے والے منیش پانڈے بھی بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والے ہیں۔ انہوں نے اب تک تمام آئی پی ایل سیشن میں شرکت کی ہے اور106 ٹی 20 میچوں میں 26 اعشاریہ 96کے اوسط سے 116 اعشاریہ 42 کے اسٹرائک ریٹ سے 2272 رن بنائے ہیں۔ہندستان اور ویسٹ انڈیز پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ وشاکھاپٹنم میں رد ہونے کے بعد سیریز چار میچوں کی ہوگئی ہے جس میں دونوں ٹیمیں ۱۔۱ کی برابری پر ہیں۔ حالانکہ باقی دو میچوں کے لئے ٹیم میں اور کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یک روزہ ٹیم: مہیندر سنگھ دھونی (کپتان)، شکھر دھون، اجنکیا رہانے، وراٹ کوہلی، سریش رینا، انباتی رائڈو، رویندر جڈیجہ، امت مشرا، بھونیشور کمار، محمد سمیع، ایشانت شرما، امیش یادو ، مرلی وجے، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل۔

ٹوئنٹی20 ٹیم: مہیندر سنگھ دھونی (کپتان)، شکھر دھون، اجنکیا رہانے، وراٹ کوہلی، سریش رینا، اسٹورٹ بنی، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کرن شرما، بھونیشور کمار، محمد سمیع، سنجو سیمسن، منیش پانڈے، امیش یادو۔

بورڈ پریزیڈنٹ: سریش رینا (کپتان) ، جیون جوت سنگھ، لوکیش راہل، نمن اوجھا، روہت شرما، منوج تیواری، ردھی مان ساہا، کرون نائر، پرویز رسول، پنکج سنگھ، ایشور پانڈے ، جسپریت بمراہ، کرن شرما، کلدیپ یادو۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment