Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:56 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کلے کورٹ پر نڈال نے جیتا 46واں خطاب


بیونس آئرس، 02 مارچ (یو این آئی) کلے کورٹ کنگ کے نام سے مشہور اسپین کے رافیل نڈال نے بیونس آئرس ٹینس ٹورنامنٹ کے بارش سے متاثرہ فائنل مقابلے میں ارجنٹینا کے جوآن موناکو کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا ہے اور اسی کے ساتھ انہوں نے عظیم کھلاڑی گیلرمو ولاس کے کلے کورٹ خطابات کے ریکارڈ کی برابری کر لی ۔دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی نڈال نے موناکو کو مسلسل سیٹوں میں 6۔4 ،6۔1 سے شکست دے کر خطابی مقابلہ جیتا ۔نڈال نے فائنل جیتنے کے ساتھ ہی اوپن دور میں سب سے زیادہ 46 کلے کورٹ خطاب جیتنے کے ارجنٹائن کے عظیم کھلاڑی گلیرمو ولاس کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے ۔خاص بات یہ ہے کہ ولاس اس وقت اسٹینڈ میں بیٹھ کر ہسپانوی کھلاڑی کے کھیل کو دیکھ رہے تھے ۔نڈال کا تقریبا نو ماہ پہلے اپنا نوواں فرانسیسی اوپن خطاب جیتنے کے بعد یہ پہلا فائنل اور اوور آل 93 واں فائنل مقابلہ بھی تھا ۔دنیا کے سابق نمبر ایک کھلاڑی نڈال کا یہ سال کا پہلا خطاب ہے ۔گزشتہ سال چوٹ کے بعد واپسی کرنے والے نڈال نے اپنے کھیل اور فٹنس میں بہترین بہتری دکھاتے ہوئے کیریئر کا65 واں خطاب اپنے نام کیا ۔
نڈال نے مقابلے کے بعد کورٹ پر ہی دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے پہلے ہی امید تھی کہ میں یہاں جیت سکتا ہوں اور میں نے اسی حساب سے اپنی تیاری کی تھی ۔اس لئے میں کہوں گا کہ میرا مقصد پورا ہوا ۔ نڈال کو گزشتہ ہفتے ریو اوپن سیمی فائنل میں اپ سیٹ کا شکار ہونا پڑا تھا ۔دنیا کے چوتھے اور نو بار کے فرانسیسی اوپن چیمپئن نڈال کو میچ میں اپنا پہلا بریک ساتویں گیمز میں جا کر ملا اور انہوں نے موناکو کے سامنے ایک وقت اسکور 30۔15 پہنچا دیا ۔حالانکہ میچ بارش کی وجہ سے کافی متاثر ہوا ۔لیکن ارجنٹیناءي کھلاڑی کی خراب سروس ریٹرن سے پھر ہسپانوی کھلاڑی نے پہلا سیٹ آسانی سے اپنے نام کر لیا ۔نڈال نے یہ سیٹ 45 منٹ میں اپنے نام کر لیا ۔اس کے بعد بارش کی وجہ سے قریب ایک گھنٹے تک کھلاڑیوں کو میچ روکنا پڑا ۔دنیا کے سابق 10 ویں نمبر کے کھلاڑی اور 2007 کے ٹورنامنٹ کی فاتح کے سامنے نڈال کا مظاہرہ بہترین رہا اور انہوں نے تین بار موناکو کی سروس بریک کرکے ایک گھنٹے 26 منٹ میں سال کا پہلا خطاب اپنے نام کر لیا ۔اس سے پہلے نڈال کو گزشتہ ہفتے اٹلی کے فیبیو فئیو گینی کے ہاتھوں ریو اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سال 2013 کے بعد یہ پہلی بار ہے جب نڈال دنیا کے ٹاپ تین کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے یں۔ لیکن اس جیت کے ساتھ انہوں نے سال 2015 میں ایک بار پھر زبردست واپسی کے اشارہ دے دیے ہیں۔انہوں نے کھاکہ میں اس ٹورنامنٹ میں طویل عرصے انجری میں مبتلا رہنے کے بعد کھیل رہا ہوں ۔میری اس سال کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی لیکن اس جیت سے میں مثبت محسوس کر رہا ہوں ۔28 سالہ نڈال کی ارجنٹیني کھلاڑی موناکو پر یہ چھٹی جیت ہے ۔لیکن نڈال کو اپنی جیت کے لیے تقریبا تین گھنٹے کا انتظار کرنا پڑا جس میں میچ سے پہلے دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور پھر میچ کے درمیان میں ایک گھنٹہ اور مقابلہ بارش کی وجہ سے روکنا پڑا ۔دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی نے کھاکہ میرے لیے یہ دن آسان نہیں تھا کیونکہ کسی کو پتہ نہیں ہوتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے ۔لیکن میں یہاں جیت درج کرکے بہت خوش ہوں ۔میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں کہ اچھی یادوں کے ساتھ یہاں سے جاؤں گا ۔ نڈال کو 2004 کے فرانسیسی اوپن چیمپئن ارجنٹینا کے گاسٹن گوڈیو نے ٹرافی پیش کی۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment