Today: Tuesday, November, 20, 2018 Last Update: 08:42 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

شمی کی 14درجہ چھلانگ ،دھونی اور وراٹ درجہ بندی میں پھسلے


دبئی249 02 مارچ (یو این آئی )ہندستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد شمي نے جاری تازہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 14 مقامات کی زبردست چھلانگ لگائی ہے جبکہ کپتان مہندر سنگھ دھونی اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کوکچھ مقامات کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ہندوستانی بلے بازوں میں دھونی دو مقام کے نقصان کے ساتھ کھسک کر 10ویں جبکہ وراٹ ایک جگہ کے نقصان کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔اوپنر شکھر دھون ون ڈے بلے بازوں کی درجہ بندی میں اپنے ساتویں نمبر پر برقرار ہیں ۔ ون ڈے گیندبازوں کی درجہ بندی میں جن ہندوستانی کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے وہ تیز گیند باز شمي اور آف اسپنر روی چندرن اشون کو درجہ بندی میں اچھال ملا ہے ۔موجودہ عالمی کپ میں بھی ٹیم انڈیا کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شمي 14مقام کے فائدے کے ساتھ 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ابھی تک آٹھ وکٹ لینے والے اشون چھ مقام کی بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری عالمی کپ کے اب تک ہوئے 23پول میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی سے درجہ بندی میں بھی کافی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے ۔
اگرچہ ون ڈے بلے بازی کی درجہ بندی میں ایک جگہ کے نقصان کے باوجود وراٹ ٹاپ ہندوستانی بلے باز ہیں ۔وراٹ 847 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں لیکن سری لنکا کے کمار سنگاکارا (849) اور ان کے درمیان صرف دو درجہ بندی پوائنٹس کا ہی فرق ہے ۔دھونی 712 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ دھون (784) ساتویں نمبر پر برقرار ہیں۔ دھون نے عالمی کپ کے تین میچوں میں ہندستان کے لیے اب تک ایک نصف سنچری اور ایک سنچری بھی بنائی ہے ۔ون ڈے بلے بازی میں دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں میں روہت شرما اور سریش رینا درجہ بندی میں ٹاپ 20 میں شامل ہیں۔ لیکن روہت کو تین مقامات کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ 16 ویں مقام پر کھسک گئے ہیں ۔ روہت پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ دو اہم مقابلوں میں فلاپ رہے تھے ۔لیکن متحدہ عرب امارات کے خلاف انہوں نے نصف سنچری اننگز کھیل کر فارم میں واپسی کی تھی۔
ہندستانی آل راؤنڈر رینا کو عالمی کپ میں ابھی تک تسلی بخش کارکردگی کے ساتھ چار مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 20 ویں مقام پر پہنچ گئے ہے یں ۔ ورلڈ کپ میں سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 268 رن بنانے والے کمار سنگاکارا بیٹنگ رینکنگ میں دو مقام کی بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرس سرفہرست ہیں ۔ون ڈے بولنگ رینکنگ میں فی الحال ایک بھی ہندوستانی گیند باز ٹاپ 10 میں موجود نہیں ہے ۔لیکن شمي اور اشون کی درجہ بندی میں بہتری اہم مانی جا رہی ہے ۔حالانکہ فاسٹ بولر بھونیشور کمار اور رویندر جڈیجہ دونوں کو چار مقامات کا نقصان ہوا ہے اور وہ 17 ویں اور 18 ویں مقام پر پہنچ گئے ہے یں۔بولنگ رینکنگ میں لیکن اب بھی پاکستانی اسپنر سعید اجمل سب سے اوپر بنے ہوئے ہیں۔ اجمل بولنگ ایکشن کی وجہ سے عالمی کپ ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے تھے ۔اس درمیان آل راؤنڈر جڈیجہ ون ڈے آل راؤنڈر کی فہرست میں اپنے ساتویں نمبر پر برقرار ہیں ۔ ورلڈ کپ میں ڈبل سنچری بنانے والے سری لنکا کے تلک رتنے دلشان کی 229 رنز کی اننگز اور تین وکٹ لے کر اس فہرست میں سب سے زیادہ 409 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر پر پہنچ گئے ہیں ۔
ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا 120 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر پر بنی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ عالمی چیمپئن ہندستان چار پوائنٹس پیچھے 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔لنکا (108) چوتھے مقام پر ہے ۔موجودہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ابھی تک تمام چار میچ جیت چکی مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ (107) پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے جبکہ انگلینڈ کھسک کر چھٹے نمبر پر آ گئی ہے ۔

 

...


Advertisment

Advertisment