Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:25 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ملک کیلئے کھلاڑیوں کی شراکت سیاست دانوں کی طرح

 

ایشیائی تمغہ فاتحین سے وزیراعظم مودی کی ملاقات ، کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں مجھے اپنا دوست سمجھو

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یوا ین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو 17 ویں انچیون ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنے والوں سے ملاقات کرکے انہیں انکی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے ملک کے لئے تمغے جیتنے والے ایتھلیٹوں سے اپنی ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ان ایتھیلٹوں سے ملکر نہایت جوش و خروش کا احساس ہورہا ہے جنہوں نے ملک کے لئے تمغے جیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ میرا جوش اور کھلاڑیوں کا جذبہ ملک کے لئے بہترین نتیجہ فراہم کریں گے۔مودی نے کہاکہ کوئی بھی ملک عزت و و قار کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ جب منگل یان مریخ کے مدار میں پہنچا تھا تو وہ سائنسدانوں کی کامیابی تھی لیکن پورے ملک کیلئے فخر کا لمحہ تھا۔ ایسے ہی کھلاڑیوں کی کامیابی بھی تمام اہل وطن کیلئے فخریہ لمحہ ہے۔وزیراعظم نے تمام ایتھلیٹوں سے مل کر ان سے ان کا مشورہ بھی مانگا اور کہاکہ وہ انہیں اپنا دوست سمجھیں۔ مسٹر مودی نے اس کے ساتھ ساتھ سونے کا تمغہ جیتنے والی مکہ باز میری کوم اور ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کی ان کے سوچھ بھارت مہم کے لئے کئے کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑی بھی ملک کے لئے اتنی محنت کرتے ہیں جتنا سیاستداں۔مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بھی ایتھلیٹوں کے ساتھ ملاقات کی تصویریں پیش کی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میری ایتھلیٹوں کے ساتھ ملاقات بہترین رہی۔ یہ حقیقت میں ملک کے لئے وقار کی بات ہے۔وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کارپورٹ بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے آگے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمغہ جیتنے والے کھلاڑی اچھا بولنا جانتے ہیں انہیں آگے آکر یونیورسٹیوں میں لیکچر دینا چاہئے تاکہ نوجوانوں کو ترغیب ملے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں کو کھیل جذبہ کے ساتھ ساتھ اپنے رویہ پر بھی توجہ دینی چاہئے کیونکہ کسی ایک کھلاڑی کی غلطی سے پورے ملک کا نام خراب ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے کے لئے پہنچے ایتھلیٹوں کے ساتھ کھیل کے مرکزی وزیر سربانند سونووال بھی تھے۔

...


Advertisment

Advertisment