Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:48 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سری لنکا کے سخت چیلنج سے نمٹنے اترے گی انگلینڈ


ویلنگٹن،28 فروری (یو این آئی) عالمی کپ میں اپنے خراب کارکردگی سے کھیل شائقین کی کڑی تنقید کا سامنا کر نے والی انگلینڈ کا اگلا مقابلہ اتوار کو آخری بار کی فائنلسٹ سری لنکا سے ہو گا جس میں اسے ہر حال میں جیت درج کر کے کوارٹرفائنل کی امیدوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔ویلنگٹن کے میدان پر ایک طرف جہاں انگلینڈ ٹیم کے حامی اس کی جیت کی راہ تک رہے ہوں گے وہیں دوسری طرف سری لنکا کی ٹیم اس کے منصوبو ں کو پورا نہیں ہونے دینے میں اپنی طرف سے کوشش کرتی نظر آئے گی۔انگلینڈ کا اسی میدان پر گزشتہ مقابلہ مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ سے ہوا تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اپنے گزشتہ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرانے کے بعد انگلش ٹیم کے اعتماد میں ضرور اضافہ ہوا ہوگا لیکن ٹیم کو کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ مقابلہ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔اسکاٹ لینڈ جیسی نئی ٹیم کے خلاف بھی جیتنے کے لیے انگلینڈ کو خاصی محنت کرنی پڑی تھی۔گروپ میں فی الحال انگلینڈ دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے اور اس کے لیے آئندہ میچوں میں جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں اوپر پہنچنا ضروری ہے ۔انگلینڈ اس بار عالمی کپ میں اپنے خراب کارکردگی کی وجہ سے کھیل کے شائقین کی تنقید کا سامنا کر رہا ہے ۔عالمی کپ میں اپنا پہلا مقابلہ آسٹریلیا سے 111 رنز کے بڑے فرق سے ہارنے کے بعد ٹیم اگلا مقابلہ میزبان نیوزی لینڈ سے آٹھ وکٹ سے شکست کھا گئی تھی۔اگرچہ تیسرے میچ میں کپتان ایون مورگن کی انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے کر واپسی کی تھی لیکن سری لنکا کے خلاف اس کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں جو چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے ۔انجیلو میتھیوز کی قیادت میں عالمی کپ میں اتری سری لنکا نے اپنا پہلا میچ میزبان نیوزي لینڈ سے 98 رنز سے ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دو میچوں میں جیت درج کی ہے ۔ دوسرے میچ میں افغانستان کو چار وکٹ سے شکست کے بعد سری لنکا ٹیم نے بنگلہ دیش کو 92 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔انگلینڈ اورلنکا اس سے پہلے 63 بار آمنے سامنے آئے ہیں جس میں سری لنکا نے 33 میچوں میں جیت درج کی ہے جبکہ انگلینڈ محض 30 میچوں میں ہی جیت کا پرچم لہرا سکی ہے ۔دونوں ٹیمیں گزشتہ سال 16 دسمبر کو کولمبو میں آمنے سامنے رہی تھیں جس میں سری لنکا نے مخالف ٹیم کو 87 رنز سے شکست دی تھی۔کسی بھی ٹیم کو یہ میچ جیتنے کے لیے اپنے گیند بازوں پر خاصا دارومدار رہے گا اور کھلاڑیوں کو پورے اعتماد کے ساتھ اس میچ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اگرچہ ویلنگٹن میدان کی حالات کو دیکھیں تو پہلے بلے بازی کرنے اترنے والی ٹیم کے لیے اس میچ میں زیادہ مواقع ہونے کا امکان ہے ۔ایون مورگن کے لیے اپنے گیند بازوں پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔اس درمیان اگر سوشل میڈیا پر بھروسہ کریں تو انگلش کھلاڑی ویلنگٹن میں خوب مستی کر رہے ہیں اور بار اور ریستوران میں دیکھے گئے ہیں ۔حالانکہ اس کا یہ پیغام بھی جا رہا ہے کہ ٹیم اپنے اعتماد میں واپسی کرنے کے لئے یہ کر رہی ہے ۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف 172 رنز کی اوپننگ شراکت نبھانے کے بعد انگلش ٹیم کے بلے بازوں میں خاصا جوش نظر آ رہا ہے ۔گزشتہ سال دونوں ٹیموں کے درمیان ہوئی ون ڈے سیریز میں سری لنکا نے انگلینڈ کو ہرا دیا تھا لیکن تب ٹیم میں جیمز اینڈرسن اورا سٹار بریڈ جیسے دھاردار شامل نہیں تھے جن کی گنتی اس بار بہترین گیندبازوں میں کی جا رہی ہے ۔وہیں نیوزی لینڈ کی زمین پر سری لنکا کے گیند باز رنگنا ھیراتھ اور سرنگا لکمل بھی مضبوط پوزیشن میں مانے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ تشارا پریرا بھی وقت کے ساتھ ساتھ ڈھلنے میں کامیاب رہے تو وہ بھی اچھے گیند باز ثابت ہو سکتے ہیں ۔انگلینڈ کو گزشتہ پانچ ون ڈے مقابلوں میں سے تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سری لنکا نے پانچ میں سے تین مقابلوں میں جیت درج کی ہے ۔انگلش ٹیم کو یہ مقابلہ جتانے کے لیے اس کے سینئر کھلاڑیوں کو خاصی محنت کرنی ہوگی۔جیمز اینڈرسن کے پاس اچھا تجربہ ہے اور وہ پچھلے عالمی کپ ٹیم کا بھی حصہ رھے تھے ۔اس درمیان انگلش کپتان مورگن نے میچ سے پہلے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم عالمی کپ میں آگے اپنے گزشتہ کارکردگی سے بہتر کرے گی اور اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی۔انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے کیلئے دونوں کی ممکنہ ٹیم اس طرح ہیں:سری لنکا :تلک رتنے دلشان، لاھرو ترمانے ، کمار سنگاکارا (وکٹ کیپر)، اپل تھرنگا؍ دمتھ کرونارتنے ،مہیلا جے وردھنے ،انجیلومیتھیوز(کپتان)،دنیش چنڈیمل،تشاراپریرا،رنگناہیرات،سرنگا لکمل، لست ملنگا۔انگلینڈ :ایان بیل،معین علی،گیری بیلنس،جو روٹ،ایون مورگن (کپتان)،جیمز ٹیلر،جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، کرس ووکس،اسٹیون فن،اسٹورٹ بریڈ،جیمز اینڈرسن۔

...


Advertisment

Advertisment