Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:36 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سنسنی خیز مقابلے میں آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو دی شکست

 

برسبین،24 فروری (یو این آئی) وکٹ کیپر گیری ولسن (80) اور کیون اوبرائن (50) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے آج یہاں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو ایک سنسنی خیز اور کانٹے کے مقابلے میں دو وکٹ سے شکست دے کر عالمی کپ کے پول بی میں اپنی دوسری مسلسل جیت حاصل کی۔آئرلینڈ نے اپنے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کی مضبوط ٹیم کو دھول چٹائی تھی اور اب اس نے امارات کے سخت چیلنج کا جواب دیتے ہوئے صرف چار گیندیں باقی رہتے مقابلہ جیت لیا۔ اس سے پہلے امارات کی ٹیم نے شائمن انور (106) کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹ پر 278 رن بنائے تھے لیکن آئرلینڈ نے جواب میں 49.2 اوور میں آٹھ وکٹ پر یہ ہدف 279بنا کر جیت لیا۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کے لئے امارات کو دعوت دی ۔ شائمن کے علاوہ امجد جاوید نے 42 اور اوپنر امجد علی نے 45 رن کی اہم اننگ کھیلی ۔شائمن اور امجد جاوید نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 107 رن بنائے ۔ سائمن نے اپنی پہلی ایک روزہ سنچری صرف 83گیندوں میں10 چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے مکمل کی۔ آئرلینڈ کی طرف سے میکس سورنسین نے 60 رن پر اور ایلکس کیوسک نے 54 رن پر اور پال اسٹرلنگ نے 27 رن پر دو۔دو وکٹ لئے ۔ آئرلینڈ نے جب فتح کے لئے درکار ہدف کا تعاقب کیا تو پال اسٹرلنگ کی شکل میں اس کا پہلا وکٹ صرف چار رن پر گر گیا۔ مگر اس کے بعد کپتان پیٹر فلڈ نے ایڈجوئسٹ کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لئے 68 رن بناکر ٹیم کو مشکل سے باہر نکالا۔ ان دونوں بلے بازوں نے 37، 37 رن بنائے ۔ مگر ان دونوں کے آوٹ ہونے کے بعد ٹیم ایک بار پھر مشکل میں پڑ گئی مگر ولسن اور اوبرائن نے حوصلہ نہیں ہارے اور چھٹے وکٹ کی شراکت میں 72 رن بناکر ٹیم کو ایک بار پھر فتح کی طرف گامزن کردیا۔ اس سے پہلے ولسن نے پانچویں وکٹ کے لئے بالبرنی نے ساتھ مل کر 74رن کی اہم شراکت کی۔ برائن نے صرف 25گیندوں میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 50 رن کی نہایت جارحانہ اننگز کھیلی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment