Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:51 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ کے بعد یک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے یونس

 

برسبین،24 فروری (یو این آئی) عالمی کپ میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد تنقید کا نشانہ بن رہے پاکستان کے سرکردہ بلے باز یونس خان نے عالمی کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے حالانکہ وہ ٹسٹ میچ کھیلتے رہیں گے ۔ یونس نے منگل کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں 2015 عالمی کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا البتہ ٹسٹ کرکٹ میں کھیلتا رہوں گا۔ اس اعلان کے کچھ دیر بعد انہوں نے لکھا کہ پورے کیریر میں آپ کی حمایت اور محبت کے لئے بہت بہت شکریہ ۔ یہ میرے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ ۔ آپ سبھی کو پیار۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایات کے خلاف یونس کے سوشل میڈیا پر اس اعلان نے ان کے ارادے ظاہر کردے ئے ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے عالمی کپ کے دوران کھلاڑیوں کو ٹویٹر اور فیس بک سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ عالمی کپ میں یونس کی خراب کارکردگی کے بعد ان کے سابق ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں ٹیم پر ایک بوجھ قرار دیا تھا۔37 سالہ یونس کو دسمبر میں ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری لگانے اور ایک روزہ کرکٹ میں 250 سے زیادہ رن بنانے کے تجربہ کے پیش نظر عالمی کپ کی پندرہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔چوتھی بار عالمی کپ میں کھیلنے والے یونس روایتی حریف ہندوستان کے خلاف صرف چھ رن بناسکے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوگئے تھے ۔عالمی کپ سے پہلے جنوری میں یونس نے کہا تھا کہ میں صرف ٹسٹ میچ نہیں کھیلنا چاہتا،میری فٹ نیس آپ کے سامنے ہے ۔جب مجھے لگے گا کہ میرا جسم اب ساتھ نہیں دے رہا ہے تو میں ریٹائرمنٹ لے لوں گا البتہ جب تک میں فٹ ہوں جب تک کھیلتا رہوں گا۔یونس نے ایک روزہ کرکٹ میچوں میں سات سنچریوں سمیت 7 ہزار 203 رن بنائے ہیں اور اس فارمیٹ میں پاکستان کے چھٹے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment