Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:16 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستان کی آل راؤنڈرکارکردگی سے لارا متاثر

 

نئی دہلی25فروری(آئی این ایس انڈیا)ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا ورلڈ کپ کے پہلے دو میچوں میں ہندوستان کی آل راؤنڈر کارکردگی سے متاثر ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ اگر ہندوستان کو اپنے خطاب کا دفاع کرنا ہے تو مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھے۔ہندوستان نے گروپ بی کے پہلے میچ میں دیرینہ حریف پاکستان کو 76رنز سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف 130رنز کی شاندار جیت درج کی اور گروپ میں ٹاپ پر چل رہا ہے۔دیگر لوگوں کی طرح لارا کا بھی ماننا ہے کہ ہندوستان اگلے دور میں اپنے گروپ میں ٹاپ پر رہتے ہوئے جگہ بنائے گا۔لارا نے کہا کہ ہندوستان شاندار کرکٹ کھیل رہا ہے،میدان پر بلے اور گیند سے ان کی کوشش بہترین ہے،پہلے آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہندوستانی ٹیم کھیل کے ایک شعبے میں جدوجہد کرتی تھی لیکن فی الحال ان کی بلے بازی شاندار ہے، ان کے گیند باز وہ کر رہے ہیں جو میچ جیتنے کے لئے ضروری ہے اور گزشتہ چند سالوں میں ہندوستانی فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے،وہ اب الگ طرح کی ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں وہ کافی اچھا کرکٹ کھیل رہے ہیں،ان کا آل راؤنڈر کھیل مؤثر ہے اور ورلڈ کپ جیتنے کے لئے انہیں ایسی ہی کارکردگی جاری رکھنی ہوگی۔لارا کا ساتھ ہی خیال ہے کہ ہندوستان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی میں ہو رہے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ اس لیئے کر رہا ہے کیونکہ اب ٹیم غیر ملکی حالات سے نمٹنے کے قابل ہے۔لارا نے ریکارڈ 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے سچن تندولکر کو ہندوستان کے موجودہ کرکٹروں کو مشکل حالات میں جدوجہد کرنا اور رن بنانا سکھانے کا کریڈٹ دیا۔اس عظیم بلے باز نے کہا کہ سالوں پہلے ان حالات میں ہندوستان کو مسئلہ ہوتا تھا لیکن ان کے کرکٹر اس سے باہر نکل گئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ ایسا اس لئے ہے کیوں کہ سچن تندولکر نے ہندوستانی کرکٹروں کو کسی بھی سطح پر جدوجہد کرنا اور رن بنانے کے لئے مضبوط ہونا سکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اب ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔اجنکیا رہانے، شکھر دھون، وراٹ کوہلی اور کپتان دھونی جیسے تمام کھلاڑی ان مشکل حالات اور اچھال بھری پچ پر کھیلنے کے عادی ہو گئے ہیں،میں امید کرتا ہوں کہ ہندوستانی ٹیم اپنی موجودہ کارکردگی کو جاری رکھے گی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment