Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:00 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جیت کے ساتھ سبقت حاصل کرنا سری لنکا کا ہدف

 

میلبورن، 24 فروری (یو این آئی) تین بار عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے والی سری لنکا کا جمعرات کو عالمی کپ کے پول ’’اے ‘‘کے مقابلے میں بنگلہ دیش کے خلاف صف آرا ہوگی جس میں وہ اس کپ کی اپنی تاریخ اور امیدوِں کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ سری لنکا ،بنگلہ دیش جب بھی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوئے ہیں تو سری لنکا کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا ہے ۔پچھلے پانچ مقابلوں میں سری لنکا نے چار بار فتح حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ بنگلہ دیش نے جیتا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہوئے کل 37 مقابلوں میں سری لنکا نے 32 جیتے ہیں اور چار ہارے ہیں جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا ہے ۔اس عالمی کپ میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہیں رہا ہے اور اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 68 رن کی شکست کھانی پڑی حالانکہ دوسرے مقابلے میں عالمی کپ کی ایسوسی ایٹ ٹیم افغانستان کو چار وکٹ سے ہرایا مگر اس کی یہ جیت بہت موثر نہیں تھا۔ بنگلہ دیش نے اس کپ میں افغانستان کو ہراکر اپنی مہم کا آغاز کیا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔عالمی کپ میں آوٹ آف فارم چل رہی سری لنکا کی کارکردگی ابھی تک کچھ خاص نہیں رہی جسے دیکھتے ہوئے ٹورنامنٹ سے اس کے جلد ہی باہر ہوجانے کی پیش گوئی کی جارہی ہے ۔سری لنکا کے کپتان اینجلیو میتھیوز نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بارے میں کہا کہ یہ ایک مشکل مقابلہ ہوگا۔ بنگلہ دیش اچھا کھیل رہا ہے ،یہ عالمی کپ کا میچ ہے اور ہم سب پر دباؤ ہوگا ۔ کسی بھی ٹیم کو کمزور سمجھنا غلطی ہوگی ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہمنے اپنے کھیل کے معیار میں کچھ سدھار کیا ہے اور ہر میچ کو اہمیت دے رہے ہیں ۔جمعرات کو ہونے والے میچ میں سری لنکا اپنے آل راونڈر جیون مینڈس کے بغیر میدان میں اترے گی جو کہ ہیمسٹرنگ کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔واضح رہے کہ پہلے دو میچ میں سری لنکا کے چوٹی کے تین بلے باز صفر پر آوٹ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے گیندبازوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے ۔سری لنکا کی گیندبازی کافی حدتک لست ملنگا پر منحصر ہے ۔ سرکردہ بلے باز ماہلا جے وردھنے اور گیندباز سرنگا لکمل نے اب تک عالمی کپ میں سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کپتان نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے ۔بنگلہ دیش میں مشفق الرحیم اب تک سب سے کامیاب بلے باز ثابت ہوئے ہیں جبکہ تین وکٹ لینے والے مشرف مرتضی کی کارکردگی بھی اطمینان بخش رہی ہے ۔ باقی کھلاڑی بھی متاثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے ممکنہ کھلاڑی اس طرح ہیں۔بنگلہ دیش:مشرف مرتضی (کپتان)، شفیق الرحمان ، انعام الحق، عرفات سنی، محمد اللہ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناصر حسین، ربیل حسین، شبیر رحمان، شکیب الحسن، سرکار، ٹی اسلام، تمیم اقبال اور تسکین احمد۔سری لنکا:اینجلیو میتھیوز (کپتان)، تلک رتنے دلشان، جیون مینڈس، سرنگا لکمل ، نوان کل سیکارا، لستھ ملنگا، تسارا پریرا، لاہرو تھریمانے ، مہیلا جے وردھنے ، ڈی کرونا رتنے ، کمار سنگاکارا، دنیش چنڈی مل، رنگنا ہیراتھ، سچترا سینانائکے اور دشمرتھا چمیرا۔

 

...


Advertisment

Advertisment