Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:07 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اشون اورجڈیجہ نے ناقدین کو غلط ثابت کر دیا:کوہلی


پرتھ24فروری(آئی این ایس انڈیا)غیر ملکی حالات میں بلے بازوں کو پریشانی میں ڈالنے کی ان کی قابلیت پر سوال اٹھائے گئے لیکن ا سٹار بلے باز وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ ہندوستانی اسپن جوڑی روی چندرن اشون اور روندر جڈیجہ نے عالمی کپ میں شاندار آغاز کرکے اپنے ناقدین کو غلط ثابت کر دیا۔آف اسپنر اشون اور بائیں ہاتھ کے اسپنر جڈیجہ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف جیت میں اہم کردار نبھایا،ان دونوں نے مل کر ابھی تک 6 وکٹ(اشون4 اور جڈیجہ2 وکٹ)لئے ہیں۔انہوں نے مل کر 36.2اوور کئے ہیں جن میں 175رنز دئے ہیں اور ان کا رن ریٹ 4.83ہے۔کوہلی نے کہا کہ اگر آپ دیکھو تو انگلینڈ میں چمپینس ٹرافی میں وہ ہمارے دو اہم بالر تھے،جڈیجہ کو بہترین بالر منتخب کیا گیا تھا،اس وقت کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ہمارے اسپنر ہمارے مرکزی بالر بن جائیں گے۔انہوں نے ہر کسی کو غلط ثابت کیا اور اب یہاں آسٹریلیا میں وہ پھر سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ آپ کے دماغ میں وکٹ لینے کی بات ہونی چاہیے،پہلے میچ میں(پاکستان کے خلاف) اشون کے دماغ میں یہ بات تھی،جڈیجہ ہمیشہ جارحانہ گیند باز رہا ہے اور اگر اسے تھوڑی مدد ملے تو وہ اور خطرناک بن جاتا ہے۔ہندوستانی نائب کپتان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کی گیند بازی شراکت ہمارے لئے بہت اہم ہے،ان دونوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کون جارحانہ گیندبازی کرے گا اور کون اتحادی کا کردار نبھائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر دونوں جارحانہ ہوتے ہیں اور ایک اننگز میں3 چار وکٹ لیتے ہیں تو یقینی طور پر یہ ہمارے لئے اچھا ہوگا لیکن وہ ہوشیار ہیں اور جانتے ہیں کہ کب کون سا کردار ادا کرنا ہے اور ان کی مدد کے لیے دھونی بھی موجود رہتے ہیں،اس لئے میرا خیال ہے کہ ان کی شرکت ہمارے لئے کافی اہم ہے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment