Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:56 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آئرلینڈ کو سخت ٹکر دے گی متحدہ عرب امارات کی ٹیم


برسبین، 24 فروری (یو این آئی) عالمی کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تہلکہ مچانے والی آئرلینڈ کی ٹیم کوبدھ کو متحدہ عرب امارات سے سخت ٹکر مل سکتی ہے ۔ جائنٹ کلرکے نام سے مشہور آئرلینڈ کی ٹیم نے گروپ بي کے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 300 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہرا دیا تھا۔لیکن جوش سے لبریز اس ٹیم کو متحدہ عرب امارات کے خلاف محتاط رہنا ہوگا جس نے اپنے پہلے مقابلے میں زمبابوے کے ہاتھوں ملی نزدیکی ہار میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سال 1996 کے ورلڈ کپ میں بطور میزبان کھیل چکی عرب کی ٹیم کا واحد مقصد ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بڑی ٹیموں کے خلاف کچھ میچ جیتنے کا ہے اور وہ آئرلینڈ کے خلاف خود کو ثابت کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی بلے بازی کا دار و مدار بنیادی طورپرسب سے عمردراز کھلاڑی 43 سالہ خرم خان پر ہوگا۔اس کے علاوہ شامان انور،امجد علی،کرش چندرن اور سوپنل پاٹل جیسے بلے باز بھی ٹیم کے لئے بڑی اور بہترین اننگ کھیل سکتے ہیں ۔ گیندبازي کی کمان کپتان محمد توقیر، فہد الھاشمی،امجد جاوید اور ناصر عزیز کے ہاتھ میں رہے گی جو آئرش بلے بازوں کو مصیبت میں ڈال سکتے ہیں۔ وہیں دوسری طرف آئرلینڈ کی ٹیم کی بلے بازی شاندار فارم میں چل رہے پال اسٹرلنگ،ایڈ جوئس،نیل او برائن اور کپتان ولیم پورٹرفیلڈ جیسے بااثر کھلاڑیوں کی موجودگی میں دوبارہ بڑا دھماکہ کرنا چاہے گی۔ ٹیم کی طرف سے جارج ڈاکریل،جان موني اور کیون اوبرائن خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے عرب کی ٹیم کو سستے میں سمیٹ کر اپنی جیت کی مہم جاری رکھنا چاہیں گے ۔

 

...


Advertisment

Advertisment