Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:28 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

معین علی نے دیاانگلینڈ کو خوش ہونے کا موقع

 

علی کی جارحانہ سنچری اور ایان بیل کے ساتھ افتتاحی سنچری رفاقت اور گیندبازوں کی زبردست گیندبازی کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو 119رن سے دی شکست
کرائسٹ چرچ، 23 فروری (یو این آئی) تین بار عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے والی انگلینڈ کی ٹیم نے افتتاحی بلے باز معین علی (128)کی جارحانہ سنچری اور ایان بیل (54) کی نصف سنچری کے بعد نپی تلی گیندبازی کی بدولت عالمی کپ کے پول اے مقابلے میں پیر کو اسکاٹ لینڈ کو 119سے ہرا کر پہلی جیت کا مزہ چکھا۔عالمی کپ کے ابتدائی میچوں میں انگلینڈ کو میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے زبردست شکست کھانی پڑی تھی۔ اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 304 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 184 رنز بنا سکی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کوٹزر نے عمدہ بیٹنگ کی اور انگلش پولرز کا جم کر مقابلہ کیا۔ انھوں نے 71رنز اسکور کیے ۔ فن نے تین اور معین علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسکاٹ لینڈ کی آٹھویں وکٹ 160کے مجموعی اسکور پر گری جب فن نے کراس کو بولڈ کیا۔ اسکاٹ لینڈ کے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی ڈیوی تھے جنھوں نے نو رنز بنائے ۔ ان کو فن نے آؤٹ کیا۔ بیرنگٹن بھی آٹھ رنز سکور کر کے معین علی کا نشانہ بنے ۔ پانچویں وکٹ اس وقت گری جب کوٹزر 71رنز بنا کر معین علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔مومسن اور کوٹز نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 60رنز کی پاٹرنرشپ کی۔ تاہم 26 ویں اوور میں مموسن 26رنز پر آؤٹ ہوئے ۔ ان کو روٹ نے آؤٹ کیا۔ میچن اچھا کھیل پیش نہ کر سکے اور پانچ رنزا سکور کر کے فن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔اسکاٹ لینڈ کی دوسری وکٹ 47کے مجموعی اسکور پر گری۔ کولمین سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ٹیم کی پہلی وکٹ جس وقت گری جب مکلیوڈ 4رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ وہ اینڈریسن کی گیند کا نشانہ بنے ۔اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 303رنز بنائے تھے ۔
اس سے پہلے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 303رنز بنائے ۔چھٹی اور ساتویں اور آٹھویں وکٹ تین گیندوں کے فرق سے گریں، 49ویں اوور کی چوتھی گیند پر بٹلر آؤٹ ہوئے جنہوں نے 24رنز بنائے ، اس کے بعد 50ویں اوور کے پہلی گیند پر مورگن 46رنز بنا کر ڈیوی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔ جبکہ اگلی ہی گیند پر واکس بھی ایک رنز بنا کر پویلین کی راہ لیتے نظر آئے ۔ 45اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر انگلینڈ نے 5وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنے ۔پانچویں وکٹ ٹیلر کی تھی جنہوں نے 17رنز بنائے ۔ 37ویں اوور کے ختم ہونے پر انگلینڈ کا سکور 204رنز تھا اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو ئے تھے ۔ 203رنز کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گر گئی جب اس کے چوتھے کھلاڑی جے ای روٹ صرف ایک رن بنا کر ڈیوی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔انگلینڈ کے دوسرے اوپنر معین علی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کرنے کے بعد 138رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے ۔ اس کی اننگز میں 12 چوکے اور پانچ چھکے شامل ہیں۔ بیلینس بھی معین کے بعد اسکور میں زیادہ رنز کا اضافہ کیے بنا پویلین لوٹ گئے ۔ انھیں 10کے انفرادی اسکور پر ایونز نے آؤٹ کیا۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ 34ویں اوور کی تیسری گیند پر گری۔ ا س موقع پر انگلینڈ کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی گیری بیلنس 9رنز پر کھیل رہے تھے ۔ انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے 34اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200رنز مکمل کر لیے ۔ ایان بیل 54رنز بنا کر برائنٹن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔ 11ویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 62 رنز بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں ہوا۔اس موقع پر معین علی پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ ایان بیل نے 17رنز بنائے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز معین علی اور ایان بیل نے اننگز کا آغاز کیا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment