Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:32 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ویسٹ انڈیز اور زمبابوے میں ہوگی برابر کی ٹکر


کینبرا،23 فروری (یو این آئی) عالمی کپ میں ابتدائی مقابلہ گنوانے کے بعد جیت کی پٹری پر واپس آئی ویسٹ انڈیز اور زمبابوے پول بي کے اپنے تیسرے میچ میں منگل کو جب ایک دوسرے کے خلاف اتریں گی تو اس کا مقصد جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے برتری حاصل کرنا ہوگا۔ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی عالمی کپ میں اب تک 50۔50فیصد کارکردگی رہی ہے ۔دونوں پہلا مقابلہ ہارے ہیں تو دوسرے میچ میں جیت درج کی۔تین بار عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے مقابلے میں جائنٹ کلر آئرلینڈ کاشکار بنی تو اگلے میچ میں اس نے پاکستان کو 150 رنز سے کراری شکست دی۔وہیں ٹورنامنٹ سے پہلے کم و بیش کمزور مانی جا رہی زمبابوے کی ٹیم اس ورلڈ کپ کی سب سے زیادہ غیر متوقع ٹیم ہے ۔زمبابوے کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔پریکٹس میچ میں انہوں نے سری لنکا کو ہرا دیا تھا تو پہلے میچ میں اس نے جنوبی افریقہ کوسخت مقابلہ دیا۔زمبابوے نے جنوبی افریقہ کے پہلے چار وکٹ بہت جلدگرا دیئے تھے لیکن انہیں 339 رنز بنانے سے روک نہیں پائی جس کے جواب میں وہ 277 پر ڈھیر ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کے سامنے زمبابوے کا یہ بولنگ اٹیک قہر ڈھا سکتا ہے ۔دوسرے میچ میں زمبابوے نے عالمی کپ کی ایسوسی ایٹ ٹیم متحدہ عرب امارات کوہرا کر اپنی پہلی جیت درج کی تھی۔کینبرا کے مانکا اوول میدان پر ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں کا معاملہ مختلف ہے ۔اگرچہ ویسٹ انڈیز کے حق میں یہ بات جاتی ہے کہ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف وہ پانچ بار میدان پر اتراہے اور ہر بار جیت درج کی ہے ۔پچ کے لحاظ سے دیکھیں تو یہ گیندبازوں کے عین مطابق ہے لیکن موسم بھی میچ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر سکتاہے ۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے دنیش رام دین اور لینڈل سمنس عالمی کپ میں نصف سنچری لگاچکے ہیں جبکہ ڈیون اسمتھ،مارلون سیمؤیلس اورکرس گیل کبھی بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ڈیرن سیمی اور آندرے رسل آل راؤنڈر کے طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ جیروم ٹیلر،سلیمان بین اور جیسن ہولڈر گیند کے ساتھ اپنے کام کو بخوبي انجام دے رہے ہیں۔زمبابوے کی طرف سے گزشتہ میچ میں سین ولیمز نے سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ 76 رنز بنائے جبکہ سکندر رضا،ہیملٹن مسکادزا،ریگس چکابوا،برینڈن ٹیلر اور کریگ ارون تسلی بخش بلے بازی کر رہے ہیں۔ زمبابوے کا بولنگ آرڈرشاندار نظر آرہا ہے ۔ممکنہ ٹیمیں اس طرح ہے :ویسٹ انڈیز :جیسن ہولڈر (کپتان)،کرس گیل،ڈیون اسمتھ،ڈیرن براوو،مارلون سیمؤیلس، دنیش رام دین،لینڈل سمنس، ڈیرن سیمی، آندرے رسل، جیروم ٹیلر اور سلیمان بین۔ زمبابوے :ایلٹن چگمبر ا (کپتان)،سکندر رضا ،ریگس چکابوا،ھیملٹن مسکادزا،برینڈن ٹیلر، سین ولیمز،سولومن مایر،کریگ ارون، تناشے پنیگارا،تیندي چتارا اورتفادزوا کامنگوجی۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment