Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:33 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ٹیم کیلئے کوئی کردار ادا کرنے کو تیار ہے رہانے:دھونی


پرتھ23فروری(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ممبئی کے باصلاحیت بلے باز اجنکیا رہانے ایک ایسا کھلاڑی ہے جس نے حالیہ وقت میں بہت زیادہ بہتر کیا ہے اور وہ ٹیم کیلئے کسی بھی طرح کا کردار نبھانے کو تیار ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف شیکھر دھون کی سنچری کے علاوہ رہانے کی 60گیندوں پر کھیلی گئی 79رن کی اننگ بھی یکساں طور پر اہم رہی۔ویلنگٹن، لارڈس اور میلبورن میں ٹیسٹ سنچری سے پتہ چل جاتا ہے کہ وہ کس سطح کا بلے باز ہے اور دھونی پہلا شخص تھا جسے لگا کہ رہانے محدود اوورز میں بھی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔کل ایم سی جی پر جنوبی افریقہ کے خلاف رہانے کی شاندار اننگز کے بعد دھونی نے کہا کہ کوئی بھی شکل ہو، انہوں نے اپنے کھیل میں بہت زیادہ بہتر کیا ہے۔ٹوئنٹی 20، ون ڈے یا ٹیسٹ کھلاڑی کے طور پر رہانے میں واقعی کافی بہتر ہوا ہے۔دھونی کے مطابق رہانے کی سب سے بڑی خوبی ان کی انکساری ہے اور کسی بھی نئے استعمال کیلئے تیار رہتا ہے۔کپتان نے اس 26سالہ بلے باز کی ہر طرح کی صورت حال میں خود کو فٹ کرنے کی قابلیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رہانے یقیناًایسا شخص ہے جو اصل میں سخت مزاج نہیں ہے،وہ ہر طرح کے خیالات کیلئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔دھونی اپنے ساتھیوں کی کھل کر تعریف کرتے رہتے ہیں لیکن جب رہانے کی بات آتی ہے تو وہ ان خصوصیات کا ذکر بھی کرتے ہیں جن کے سبب رہانے باقی سے مختلف ہے،چاہے بلے بازی آرڈر ہو یا فیلڈنگ کا مقام وہ ٹیم کے مفاد میں کچھ بھی کرنے کے لئے تیار رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں ہے جو کہ کسی خاص فیلڈنگ پوزیشن پر کھڑا ہونا چاہتا ہے،میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو صرف کور پر ہی فیلڈنگ کرنا چاہتا ہو،اسے ضرورت کے مطابق کہیں بھی کھڑا کیا جا سکتا ہے چاہے باؤنڈری کی لکیر ہو،کور ہو یا لیگ سلپ،اس سے کپتان کیلئے کام آسان ہو جاتا ہے۔دھونی نے کہا کہ رہانے کی بلے بازی کا مضبوط پہلو اس کی ٹائمنگ اور میدان کے خالی جگہوں پر شاٹ مارنے کی قابلیت ہے،اسے اس طرح سے رن بٹورتے ہوئے دیکھنا واقعی اچھا لگتا ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment