Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 09:25 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سری لنکا کو افغانستان سے رہنا ہوگاہوشیار


ڈنیڈن، 21 فروری (یو این آئی) عالمی کپ میں اپنا پہلا مقابلہ گنوانے والی سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں اتوار کو یہاں ہونے والے گروپ اے کے مقابلے میں پہلی جیت حاصل کرنے کے ارادے سے آپس میں نبرد آزما ہوں گی۔میزبان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلا مقابلہ 98 رن سے ہارنے والی سری لنکا یقیناًبڑے فرق سے یہ مقابلہ جیتنا چاہے گی۔لیکن اسے افغانستان کی ٹیم سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جوسری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں بڑے اپ سیٹ کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔پہلا عالمی کپ کھیلنے والی ایسوسی ایٹ ٹیم افغانستان اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے 105 رنز سے پٹ گئی تھی جس کے بعد وہ بہتر مظاہرے کی بدولت بڑا کارنامہ کرنا چاہے گی۔یہ دونوں ایشیائی ٹیمیں اس سے پہلے ایشیا کپ میں کھیل چکی ہیں جس میں سری لنکاکو 129 رن سے فتح حاصل ہوئی تھی۔سال 1996 کی چمپین اور گزشتہ عالمی کپ کے فائنل تک پہنچنے والی سری لنکا کی ٹیم کو اس بار اپنی مہم کو آگے بڑھانے کے لئے کسی بھی صورت میں جیت حاصل کرنی ہوگی۔ٹیم کے پاس لست ملنگا اور رنگنا ہیرات جیسے گیند باز ہیں جو اپنے دم پر میچ کا رخ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ھیں ان کے ساتھ نوان کلشیکھر اور گزشتہ ہی مہینے ڈیبو کرنے والے دشمت چمیرا میں سے کسی ایک کو جگہ مل سکتی ہے ۔بلے بازی آرڈر میں سری لنکا کی ٹیم تلک رتنے دلشان،لاھرو،کمار سنگاکارا،مہیلا جے وردھنے جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں مضبوط نظر آ رہی ہے ۔وہیں دوسری طرف افغانستان کی ٹیم کپتان محمد نبی اور کوچ اینڈی مولس کی زیر نگرانی اپنی کارکردگی کو بہتر کر رہی ہے ۔بلے بازی میں سمیع اللہ شینواري اور نوروز منگل پر کپتان نبی کے ساتھ مل کر بڑا اسکور بنانے کی ذمہ داری ہوگی۔بولنگ میں شاہ پورزدران،حامد حسن اور آفتاب عالم مل کر سری لنکا کو بڑے اسکور سے روکنے کی کوشش کریں گے ۔اتوار کو ڈنیڈن میں ہونے والے مقابلے میں پچ گیند بازوں حق میں رہے گی۔لیکن میدان چھوٹا ہونے کی وجہ سے رنز کی برسات بھی ہو سکتی ہے ۔
مقابلے کے لئے سری لنکا اور افغانستان کی ممکنہ ٹیمیں اس طرح ہیں :
سری لنکا :تلک رتنے دلشان،لاھرو تھرمانے ،کمار سنگاکارا،مہیلا جے وردھنے ،دمتھ کرونارتنے ، انجیلو میتھیوز (کپتان) ، جیون مینڈس،رنگنا ہیرات،لست ملنگا،سرنگا لکمل،دشمت چمیرا ،نوان کلشیکھرا۔
افغانستان :جاوید احمدی،افسر ززئی ،نوروج منگل ،اصغر استنک زئی ،سمیع اللہ شینواری،محمد نبی (کپتان)،نجیب اللہ زدران،میرواعظ اشرف،آفتاب عالم،حامد حسن،شاہ پورزدران۔



...


Advertisment

Advertisment