Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:50 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیا۔بنگلہ دیش میچ منسوخ


برسبین، 21 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہفتہ کو یہاں کھیلے جانے والا عالمی کپ پول اے کا مقابلہ بارش کے سبب بغیر ایک بھی گیند کھیلے منسوخ ہو گیا۔میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس کے بعد پول اے میں آسٹریلیا ایک جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ کل تین پوائنٹس لے کر دوسرے اور بنگلہ دیش بھی اسی طرح پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ اپنے تینوں میچ جیت کر کل چھ پوائنٹس لے کرٹاپ پر بنا ہوا ہے ۔چار سال بعد یہ پہلا موقع تھا جب آسٹریلیا اور بنگلہ دیش ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے ۔ لیکن بارش کی وجہ سے میچ کو بغیر ایک گیند ڈالے ہی منسوخ کرنا پڑا۔عالمی کپ ٹورنامنٹ میں بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والا یہ پہلا مقابلہ ہے ۔قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا میں طوفان مرسیاکی وجہ سے پہلے ہی میچ پر بارش کا خطرہ منڈلا رہاتھا۔

...


Advertisment

Advertisment