Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:25 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

انگریزوں کیلئے’ مارسیا‘ طوفان بنے ساؤتھی اور میک کولم

 

ٹم ساؤتھی کی طوفانی گیند بازی اور میک کولم دھماکہ دار بلے بازی کے سامنے بے بس نظر آئی انگلش ٹیم،نیوزی لینڈ کی عالمی کپ میں جیت کی ہیٹرک

ویلنگٹن، 20 فروری (یو این آئی) تیز گیند باز ٹم ساؤتھي (33رن پر سات وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کے بعد کپتان برینڈن میک کولم کی 77رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے ہراکر عالمی کپ میں جیت کی ہیٹرک لگا دی۔ساؤتھي کی قیادت میں میزبان کیوی گیندبازوں نے انگلینڈ کے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازي کرنے کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے محض 32.2 اوورز میں ہی پوری ٹیم کا بوریا بستر 123 رنز پر سمیٹ دیا۔اس کے بعد ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کپتان برینڈن میک کولم کی 25 گیندوں میں 77 رنز کی آتشي اننگز کی مدد سے صرف 12.2 اوور میں ہی دو وکٹ کے نقصان پر 125رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔نیوزي لینڈ کی جیت کے ہیرو ٹم ساؤتھي رہے جنھوں نے انگلش ٹیم پر قہر ڈھاتے ہوئے 33 رن پر سات وکٹیں حاصل کیں۔انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔آسان ہدف کا تعاقب کرنے اترے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے انگلینڈ کے گیند بازوں کے ساتھ کسی طرح کی صلہ رحمی نہیں دکھاتے ہوئے جم کر دھنائی کی۔میک کولم نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان کے چاروں طرف بہترین شاٹ لگائے اور حریف گیندبازوں کی تال بگاڑدی۔انہوں نے اسٹیون فن کے دوسرے اور اننگز کے چھٹے اوور میں مسلسل چار چھکے لگا کر 29 رن بٹورے ۔نیوزی لینڈ نے محض 6.4 اوورز میں ہی 100 رن کا ہندسہ چھو لیا تھا اور ایک وقت لگ رہا تھا کہ وہ ون ڈے میں سب سے تیز ہدف کاپیچھا کرنے والی ٹیم بن جائے گی۔لیکن میک کلم کے آؤٹ ہونے کے بعد رنز کی رفتار سست پڑ گئی۔یہ ریکارڈ فی الحال جنوبی افریقہ کے نام ہے جس نے 2003 میں بنگلہ دیش کے خلاف صرف 12 اوورز میں ہی 109 رنز بنا کر میچ جیت لیا تھا۔کرس ووکس کی گیند پر بولڈ ہونے سے پہلے میک کولم نے 77 رنزکی اپنی اننگز کے لئے صرف 25 گیندوں کا سامنا کیا اور آٹھ چوکے اور سات چھکے لگائے ۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 18 گیندوں میں مکمل کی اور انہوں نے عالمی کپ میں سب سے تیز نصف سنچری بنانے کاریکارڈ اپنے نام کیا۔میک کولم اور مارٹن گپٹل (22) کے آؤٹ ہونے کے بعد کین ولیمسن (9) اور راس ٹیلر (5) فتح کے وقت کریز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ٹاپ آرڈرکے تمام گیند بازوں کی دھنائی ہوئی لیکن اسٹیون فن دواوورز میں 49 رنز لٹا کر سب سے مہنگے ثابت ہوئے ۔نیوزی لینڈ کے دونوں وکٹ کرس ووکس نے لئے ۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 123 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤدی نے نو اوورز میں 33 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے روٹ واحد کھلاڑی تھے جنھوں نے جم کر بیٹنگ کی اور 46 رنز اسکور کیے ۔ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکلم کو ان کے تیز رفتار بولروں ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤدی نے ایک مرتبہ پھر خوش کر دیا اور ابتدائی اووروں ہی میں معین علی اور ایان بیل کو بولڈ کر دیا۔انگلینڈ کی ٹیم کے پہلے سات اووروں میں 36 رن تھے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ تھے ۔ ایان بیل آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جس کے تھوڑی دیر بعد معین علی بھی آؤٹ ہو گئے ۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر گری جب جی ایس بیلنس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔
مورگن اور روٹ نے مل کر اسکور بڑھایا لیکن 104 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی دو وکٹیں گریں۔ پہلے مورگن 17 رنز بنا کر ویٹوری کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے اور پھر ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے ساؤدی کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے ۔بٹلر کو تین رنز پر آؤٹ کرکے ساؤدی نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ کی جانب سے کامیابی حاصل کی۔ ووکس آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی تھے جو صرف ایک رن بنا سکے ۔ اس کے بعد براڈ چار پر آؤٹ ہوئے جبکہ فن صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی روٹ تھے جنہوں نے 46 بنائے ۔نیوزی لینڈ اپنے پہلے دو میچوں میں سری لنکا اورا سکاٹ لینڈ کو ہرا چکی ہے جبکہ انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا سے شکست اٹھانا پڑی تھی۔ویلنگٹن کے ریجنل اسٹیڈیم کی پچ پر روایتی طور پر بڑا اسکور نہیں ہوتا۔ 2000 میں اس کا افتتاح ہونے کے بعد سے اب تک صرف پانچ مرتبہ اس میدان پر 300 سے زیادہ اسکور ہوا ہے ۔دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم کے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ نے اپنے آخری دو دوروں کے دوران اس میدان پر دونوں بار ہار کا منہ دیکھا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنے آخری 11 ایک روزہ میچوں میں سے نو میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment