Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:43 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کالی آندھی کا مقابلہ کرنا گرین شرٹ کیلئے چیلنج

 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ آج، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پرعزم

کرائسٹ چرچ 20 فروری (یو این آئی) عالمی کپ میں اپنے پہلے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ہفتہ کو یہاں ہونے والے گروپ بي کے مقابلے میں کسی بھی حال میں جیت درج کرنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔ پاکستان کو ہندستان کے خلاف میچ میں 76 رنز سے ہار ہوئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کو جائنٹ کلرکے نام سے مشہور ایسوسی ایٹ ٹیم آئرلینڈ نے 300 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب کامیابی کے ساتھ کرتے ہوئے عالمی کپ میں بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔ پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان کی ٹیم گروپ بی کی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے اور ویسٹ انڈیز نیچے سے دوسرے مقام پر آ گئی ہے ۔اس لئے ہفتہ کو ہونے والا مقابلہ اہم ثابت ہوگا جس میں دونوں ہی ٹیمیں فتح حاصل کرنا چاہیں گی۔موجودہ وقت میں دنیا کے دو بہترین گیندبازوں کی موجودگي میں یہ مقابلہ کہیں زیادہ دلچسپ ثابت ہو سکتا تھا۔آئی سی سی کی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پر قابض پاکستان کے اسپنر سعیداجمل اور دوسرے نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کے پراسرار اسپنر سنیل نارائن کے نہیں کھیلنے سے یہ میچ تھوڑا غیر دلچسپ ضرور ہو جائے گا۔ ان دونوں گیند بازوں پر آئی سی سی نے غیر قانونی ایکشن کی وجہ سے پابندی لگا رکھی ہے جس سے یہ عالمی کپ میں شامل نہیں ہیں ۔سینئر کھلاڑیوں سے بھری ویسٹ انڈیز ٹیم کی کمان سنبھالنے والے نوجوان جیسن ہولڈر کے سامنے بڑی چنوتی ہوگی۔خراب فارم سے دو چاردھماکہ خیز بلے باز کرس گیل تنہا میچ کا رخ پلٹ سکتے ہیں۔ ڈیون اسمتھ،لینڈل سمنس،دنیش رام دین،آندرے رسل، مارلن سیمؤیلس ، ڈیرن سیمی کی موجودگي سے کیریبین ٹیم کا بیٹنگ آرڈ رمضبوط نظر آ رہا ہے ۔ ٹیم کی بولنگ کمان پہلے میچ میں باہر رہے سلیمان بین اورون ڈے میں 100 وکٹ سے صرف دو قدم دور کیمار روچ کے ہاتھوں میں ہوگی۔میچ سے پہلے کپتان ہولڈر نے کہا کہ آئرلینڈ سے ملی ہار کو ہم اپنے اوپر غالب نہیں ہونے دیں گے اور اس سے سبق لیتے ہوئے پورے جوش کے ساتھ جیتنے کے ارادے سے اتریں گے ۔وہیں دوسری طرف پاکستان کی بلے بازی کا دار و مدار تجربہ کاریونس خان،کپتان مصباح الحق اور ون ڈے میں 8000 رنز کے ہندسے سے صرف 30 رن دور شاہد آفریدی پر کافی حد تک انحصارکرے گا۔ کپتان مصباح نے کہا کہ عالمی کپ میں ہم آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ میچ جیتنا بہت اہم ہوگا۔دونوں ہی ٹیمیں جیتنا چاہیں گی۔ہفتہ کو ہونے والے مقابلے کیلئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ممکنہ ٹیمیں اس طرح ہیں :پاکستان محمد شہزاد،یونس خان،حارث سہیل، مصباح الحق (کپتان)، صہیب مقصود،عمر اکمل، شاہد آفریدی، وہاب ریاض،یاسر شاہ،سھیل خان،محمد عرفان۔ویسٹ انڈیز: ڈیون اسمتھ ،کرس گیل،ڈیرن براوو،مارلن سیمؤیلس، دنیش رام دین،لینڈل سمنس،ڈیرن سیمی، جیسن ہولڈر (کپتان)،کیمارروچ،جیروم ٹیلر،سلیمان بین۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment