Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:08 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہاکی انڈیا لیگ کے سیمی فائنل میں دہلی، پنجاب، رانچی، اور اترپردیش میں خطاب کیلئے جنگ

 

نئی دہلی، 20 فروری (یو این آئی) گزشتہ چمپئن دہلی ویورائیڈرس اوررنراپ جے پی پنجاب واریرس اور رانچی ریز اور اتر پردیش وزارڈس ہیرو ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل ) کے تیسرے ایڈیشن کے ہفتہ کو ہونے والے سیمی فائنل میں خطاب کے لئے امیدوار ہوں گے ۔ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل پنجاب اور دہلی کے درمیان میجردھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں شام سات بجے کھیلا جائے گا جبکہ پہلاسیمی فائنل اس سے قبل رانچی اور اترپردیش کے درمیان 4.30 بجے سے کھیلاجائے گا۔لیگ میچ ختم ہونے کے بعد پنجاب کی ٹیم 10 میچوں میں 35پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔ اگرچہ دوسرے نمبر کی ٹیم رانچی کے بھی 35 پوائنٹس رہے لیکن بہتر گول اوسط نے پنجاب کو ٹیبل میں پہلامقام دلا دیا۔اترپردیش 32 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہاجبکہ گزشتہ چمپئن دہلی 25 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر رہی۔دہلی اور پنجاب کا مقابلہ گزشتہ سال کے فائنل کا ری پلے ہوگا اور پنجاب کے پاس اپنی موجودہ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے دہلي سے بدلہ چکانے کا اچھا موقع رہے گا۔دہلی نے تب پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پنجاب کو ہرا کر خطاب جیتا تھا۔لیگ مرحلے میں پنجاب نے دہلی کو اسی کے میدان میں 3 ۔0سے اور پھرموہالی میں 7۔0 کے ریکارڈ فرق سے ہرایاتھا۔
گزشتہ چمپئن ٹیم کااس سیزن میں ویسا کھیل نہیں رہا جیسا اس سے امید کی جا رہی تھی۔ کرشمائی مڈ فیلڈر سردار سنگھ کی قیادت والی دہلی کو ان شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب ناک آؤٹ مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔دہلی کو خاص طور پر پنجاب کے اسٹارڈریگ فلکر سندیپ سنگھ کو موقع کا فائدہ اٹھانے سے روکنا ہوگا۔سندیپ ٹورنامنٹ میں اب تک دس گول کر کے گول کرنے کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہیں۔دہلی نے اپنے آخری لیگ میچ میں جس طرح اتر پردیش سے 3۔3کا ڈرا کھیلا تھا اس سے امید بندھی ہے کہ گزشتہ چمپئن اپنی فارم میں لوٹ چکے ہیں اور سیمی فائنل میں پنجاب کے سامنے سخت چیلنج پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ رانچی اور اتر پردیش کے درمیان سیمی فائنل بنیادی طوررانچی کے ڈریگ فلکر اور 11 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ایشلے جیکسن اور اترپردیش کے اسٹار گول کیپر پی آر شریجیش کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اگر شریجیش گول میں چٹان کی طرح جیکسن کے عین مطابق ڈریگ فلک کو روکنے میں کامیاب رہے تو وہ اتر پردیش کو فائنل میں پہنچا دیں گے ۔لیکن اگر جیکسن نے اپنا کمال دکھایا تو رانچی فائنل میں ہوگی۔جیکسن نے رانچی کو پنجاب کے خلاف آخری منٹ میں دو گول کرتے ہوئے 3۔2 سے جیت دلائی تھی۔ اتر پردیش کو اگر فائنل میں پہنچنا ہے تو اسے جیکسن کو قابوکرنا ہو گا۔لیگ میچوں میں رانچی نے اتر پردیش کو 2۔0 سے 1۔0 سے ہرا دیا تھا۔رانچی کو جہاں اپنے ڈریگ فلکر جیکسن سے امید رہے گی وہیں اتر پردیش کو بھی اپنے ڈریگ فلکر وی آر رگھوناتھ سے امید رہے گی کہ وہ رانچی کے دفاع میں شگاف ڈالیں ۔ میچ کے موقع پر اترپردیش کے کوچ رولینٹ اولٹمنس نے کہا کہ یہ ایک بڑا مقابلہ ہے ۔ہمیں اپنی کارکردگی کی سطح کو فیصلہ کن موقعوں کے لئے بلند اٹھانا ہوگا۔اگر ہم موقعوں کا فائدہ اٹھا پاتے ہیں تو ہم اس سیزن کا فائنل کھیلیں گے ۔
رانچی کے کوچ ھریندر سنگھ نے کہا کہ ناک آؤٹ مرحلے میں کھلاڑیوں کو بڑھ چڑھ کر کھیلنا ہوگا۔انہیں اٹیک میں یقین رکھنا ہوگا اوردباؤ میں آنے سے بچنا ہوگا۔کل کے مقابلے میں پنالٹی کارنر کا فیصلہ کن کردار ہوگا اور کھلاڑی اس کے لئے تیار ہیں ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment