Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:58 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

رنجی ٹرافی مقابلہ:ممبئی اور کرناٹک سیمی فائنل میں

 

اندور، 20 فروری (یو این آئی) گزشتہ چمپئن کرناٹک نے آسام کے سامنے 683رن کا ناممکن ہدف رکھ کر مقابلے میں جدوجہد کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی تھی. آسام نے جمعہ کو میچ ڈرا ختم ہونے تک چاروکٹ پر 338 رنز بنائے اور کرناٹک نے پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔آسام نے صبح بغیر کسی نقصان 32 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔اوپنر پلوکمار داس نے 69 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71 رنز بنائے ۔آسام نے 128 رن تک اپنے تین وکٹ گنوا دیئے تھے لیکن گوکل شرما (ناٹ آؤٹ 127) اور وکٹ کیپرارون کارتک (94) نے چوتھے وکٹ کی شراکت میں 203 رنز جوڑ کرآسام کو باعزت ڈرا پر پہنچا دیا۔دوسری جانب شردل ٹھاکر اور بلوندر سنگھ سندھو کی مہلک بولنگ سے ممبئی نے دہلی کو پانچویں اور آخری دن جمعہ کو204 رنز سے ہراکر رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ممبئی نے دہلی کے سامنے 441 رن کا ہدف رکھا تھا جس کا پیچھا کرتے ہوئے دہلی کی ٹیم چار وکٹ پر 110 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 87اوور میں 236 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ٹھاکر نے 24 اوور میں 59 رن پر تین وکٹ،سندھو نے 17 اوور میں 35رن پر تین وکٹ،ولکن موٹا نے 15 اوور میں 55 رن پر دو وکٹ اور ھرمیت سنگھ نے 20 اوور میں 55 رن پر دو وکٹ لے کر دہلی کا بینڈ بجا دیا۔میچ میں 113 رنز پر کل آٹھ وکٹ لینے والے ٹھاکر کومین آف دی میچ دیا گیا۔

 

...


Advertisment

Advertisment