Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 10:13 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ولیمس نے دلائی زمبابوے کویو اے ای کے خلا ف جیت

 

نیلسن، 19؍فروری(آئی این ایس انڈیا )تجربہ کار بلے باز سین ولیمس کی 76رنوں کی شاندار اننگ کی بدولت زمبابوے نے کچھ عجیب و غریب لمحات سے گزرنے کے بعد آج یہاں متحدہ عرب امارات کو 4 وکٹ سے شکست دے کر عالمی کپ کرکٹ میں اپنا کھاتہ کھول لیا ہے ۔2 کمزور ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ متحدہ عرب امارات کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے آخر میں دلچسپ مرحلہ میں داخل ہو گیا۔متحدہ عرب امارات نے پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے پر 7 وکٹ پر 285رن بنایا جو ون ڈے میچوں میں اس کا سب سے بڑا سکور تھا۔اس کے بعد زمبابوے نے 33ویں اوور تک آدھی ٹیم کو گنوانے کے باوجود 6وکٹ پر 286رن بنا کر جیت درج کرلی اور اس طرح سے عالمی کپ میں اپنا سب سے بڑا ہدف بھی حاصل کرلیا ۔ولیمس نے اپنے کیریئر کی 18ویں نصف سنچریاں بنائی۔ان کی 65گیندوں کی اننگ اور کریگ ارون(32گیندوں پر 42رن)کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 83رنوں کی شراکت نے بنیادی فرق پیدا کیا۔ان دونوں کے علاوہ برینڈن ٹیلر(47) سکندر رضا(46)اور ریگس چکابوا(35) نے بھی مفید شراکت داری نبھائی جس کی وجہ سے زمبابوے 12گیند باقی رہتے ہوئے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کی طرف سے کرشن چندرن(34) خرم خان(45)اور سواپنل پاٹل(32)کے اچھی شروعات دینے کے بعد انور نے 50گیندوں پر 67رنوں کی اپنے کریئر کی بہترین اننگ کھیلی۔زمبابوے کی طرف سے میڈیم تیز گیندباز ٹنڈائی چتارا نے 42رن دے کر3 وکٹ لیا ۔متحدہ عرب امارات تب تاریخی جیت کی کوشش کر رہا تھا جب زمبابوے کو آخری 15اووروں میں 109رنوں کی ضرورت تھی اور اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی لیکن ولیمس اور ارون نے اس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
ولیمس اور ارون نے گیند بازوں پر حاوی ہونے کی حکمت عملی اپنائی۔بائیں ہاتھ کے ان دونوں بلے بازوں نے 36سے 40اوور کے درمیان بلے بازی پاورپلے میں 45رن بناکر ٹیم پر سے دباؤ ہٹایا۔ارون اگرچہ آؤٹ ہو گئے لیکن ولیمس آخر تک کریز پر ٹکے رہے اور ناٹ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔انہوں نے محمد نوید پر مسلسل تین چوکے لگاکر میچ کاشاندار اختتام کیا ۔مجموعی طور انہوں نے اپنی ناٹ آؤٹ اننگ میں 7 چوکے اور1 چھکا لگایا۔انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبو را 14رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس جیت سے زمبابوے کی مہم پھر سے پٹری پر آ گئی ہے۔اسے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے 1996کے بعد عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلا۔متحدہ عرب امارات کے بلے بازوں نے اگرچہ اچھا مظاہرہ کیا جس سے اس کی ٹیم ون ڈے میں اپنا سب سے بڑا سکور بنانے میں کامیاب رہی ۔اس نے افغانستان کے خلاف گزشتہ سال بنائے گئے 282رنوں کے اسکور کو پیچھے چھوڑدیا ۔اپنا آٹھواں ون ڈے کھیل رہے انور نے پاٹل کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 82رن کی شراکت داری نبھائی جو متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایک ریکارڈ ہے۔زمبابوے نے سیکسٹن اوول میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نئی گیند سے اس کے گیند باز اس طرح کا مظاہرہ نہیں کر پائے جیسا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیا تھا۔اس کے باوجود متحدہ عرب امارات 11اوور تک 2 وکٹ پر 40رن بنا کر جدوجہد کر رہا تھا لیکن اس کے مڈل آرڈر کے تمام بلے بازوں نے مفید شراکت داری نبھائی ۔امجد جاوید ناٹ آؤٹ 25اور محمد نویدناٹ آؤٹ 23نے بعد میں آٹھویں وکٹ کے لیے 41گیندوں پر 53رنوں نا ٹ آؤٹ شراکت داری نبھائی ۔اس سے ٹیم اپنا سب سے بڑا سکور بنانے میں کامیاب رہی۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment