Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:36 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگی انگلینڈ کی سخت آزمائش


ویلنگٹن،19 فروری (یو این آئی) عالمی کپ میں فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا تیسرامقابلہ جمعہ کو ٹورنامنٹ جیتنے کی مضبوط دعویدار مانی جا رہی انگلینڈ کے خلاف ویلنگٹن میدان پر ہوگا۔ عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو 98 رنز کے بڑے فرق سے ہرا کر اپنی مہم کا شاندار آغاز کرنے والی میزبان نیوزی لینڈ کے لیے انگلینڈ کے خلاف ہونے والا یہ مقابلہ بہت سخت ہو سکتا ہے ۔اگرچہ میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے مقابلے میں 111 رنز سے ہرا دیا تھا لیکن ٹیم کے حوصلے بلند نظر آرہے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنے دم خم کا مظاہرہ کرناچاہے گی۔1979،1987 اور 1992 کے عالمی کپ فائنل تک پہنچنے والی انگلینڈ کی ٹیم اس بار عالمی کپ جیتنے کی مضبوط دعویداروں میں سے ایک ٹیم مانی جا رہی ہے ۔وہیں دوسری طرف دو میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل میں سب سے اوپر چل رہی میزبان ٹیم بھی اس میچ کو جیتنے کے لیے پورادم لگائے گی۔اگرچہ انگلینڈ کا فی الحال بنیادی مقصد کوارٹر فائنل میں پہنچنا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلے ہی صاف کر دیا تھا کہ وہ عالمی کپ جیتنے کے لیے کمر کس کر مکمل طور پر تیار ہے اور دو میچ جیتنے سے ہی اس کے حوصلے بلند نظر آ رہے ہیں۔نیوزی لینڈ اس بات کو اچھے سے جانتی ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد اس کا کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔وہیں اگر انگلینڈ یہ مقابلہ ہار جاتا ہے تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔عالمی کپ میں شاندار آغاز کرنے والی مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم متوازن نظر آ رہی ہے اور اس کے ارادے صاف ہیں کہ وہ اس بار بغیر کوئی غلطی کرے مہم جیتنے کا اپنا موقع نہیں گنوانا چاہتی ہے ۔آئی سی سی رینکنگ میں کل 104 پوائنٹ حاصل کرنے والی مشترکہ میزبان ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی تجربہ کار ہیں۔ دنیا کے ٹاپ دس بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے دو بلے باز راس ٹیلر اور کین ولیمسن شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ واحد ایسے بلے باز ہیں جو آئی سی سی کی ٹاپ بلے بازی کی درجہ بندی میں 15 ویں نمبر پر قابض ہیں۔انگلینڈ کے تین بولر ایسے ہیں جو دنیا کے ٹاپ 20 گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔تیز گیند باز جیمز اینڈرسن چوتھے مقام پر،اسٹیون فن 12 ویں مقام پر اور جیمز ٹریڈویل 17 ویں نمبر پر ہیں۔اگرچہ ٹریڈویل کا اگلا میچ کھیلنا مشتبہ سمجھا جا رہا ہے ۔وہیں گزشتہ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف خطرناک گیند باز رہے ٹرینٹ بولٹ بھی ٹاپ 60 گیندبازوں کي فہرست میں جگہ بنا چکے ہیں۔نیوزی لینڈ گزشتہ پانچ بین الاقوامی ون ڈے میچوں میں سے صرف ایک میچ ہارا ہے جبکہ انگلینڈ گزشتہ پانچ مقابلوں میں سے دو ہی جیت سکا ہے ۔ویلنگٹن میدان پر گزشتہ 11 مقابلوں میں نیوزی لینڈ کی کارکردگی شاندار رہی ہے اور اس کی ٹیم صرف دو میچ ہاری ہے ۔جبکہ انگلینڈ کو اس میدان پر کھیلے گئے دونوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے ۔اس میدان پر بنایا گیا سب سے کم اسکور دس وکٹ پر 89رن بھي انگلینڈ کے نام درج ہے جو اس نے 2002 میں بنایا تھا۔انگلینڈ کے لیے اس وقت بڑی پریشانی اس کے کچھ کھلاڑیوں کافارم میں شامل نہیں رہنا ہے ۔خود کپتان ایون مورگن بھی فارم میں نہیں چل رہے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے ۔اس کے علاوہ گزشتہ پانچ ون ڈے مقابلوں میں وہ ایک بار ہی پانچ رن سے زیادہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔نیوزی لینڈ نے یہ صاف کر دیا ہے کہ وہ اپنے فائنل الیون میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں کرے گی جبکہ انگلینڈ نے کہا ہے کہ وہ الیون میں تبدیلی کرنے کے لئے مکمل طور پر آزاد ہے ۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعہ کو ھونے والے پول اے مقابلے کے کیلئے ممکنہ ٹیم اس طرح ہے :نیوزی لینڈ :مارٹن گپٹل،برینڈن میک کولم (کپتان)،کین ولیمسن،راس ٹیلر،گرانٹ الیوٹ، کوری اینڈرسن،لیوک روچي (وکٹ کیپر)،ڈینیل ویٹوری، آدم ملنے ،ٹم ساؤدی،ٹرینٹ بولٹ۔انگلینڈ :ایان بیل، معین علی،گیری بیلنس،جو روٹ،ایون مورگن(کپتان) ،جیمز ٹیلر،جوس بٹلر (وکٹ کیپر)،کرس ووکس،اسٹورٹ بریڈ،اسٹیون فن،جیمز اینڈرسن۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment