Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:33 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستانی بلے بازی کوہلی تک محدود نہیں : ڈومنگو


ملبورن، 19؍فروری(آئی این ایس انڈیا )وراٹ کوہلی بھلے ہی عالمی کپ میں ہندوستانی بلے بازی کے اہم ستون ہوں لیکن جنوبی افریقی کوچ رسیل ڈومنگو نے آج کہاکہ انہوں نے دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کو ہونے والے پول مرحلے کے میچ سے پہلے اس بلے باز کے لئے کسی طرح کی کوئی حکمت عملی نہیں بنائی ہے۔ڈومنگو نے آج یہاں ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر صحافیوں سے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ وراٹ کوہلی گزشتہ 2 سالوں سے ہندوستان کا بہترین بلے باز ہے۔ان ریکارڈشاندار ہے ۔وہ یقینی طور پر بلے بازی لائن اپ کااہم ستون ہے لیکن ہم نے کل رات ڈنر کے دوران سریش رینا، روہت شرما، مہندر سنگھ دھونی اور اجنکیا رہانے جیسے کھلاڑیوں پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی بلے بازی بہت اچھی ہے اور بلے بازی لائن اپ میں کسی ایک کھلاڑی کو نشانے پر رکھنا ہماری ترجیح نہیں ہے۔ہم اس طرح سے اپنی حکمت عملی نہیں بناتے ہیں۔ہم پوری ٹیم کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ان کی بلے بازی لائن اپ میں شروع سے لے کر آخر تک میچ ونر کھلاڑی ہیں۔ڈومنگو سے جب پوچھا گیا کہ جنوبی افریقہ نے اب تک موجودہ چمپئن کو عالمی کپ میں تینوں مقابلوں1992، 1999اور 2011میں شکست دی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے سا بقہ ریکارڈ کو دیکھ کراسے ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا ہے۔جنوبی افریقی کوچ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ہم اس بارے میں اس طرح سے سوچتے ہیں۔ہمارا پورا دھیان تیاریوں پر ہے۔میں نہیں جانتاکہ اس کا نفسیاتی فائدہ ملے گا یا نہیں لیکن ہم ہندوستان کو ہلکے میں نہیں لے سکتے ہیں۔ہندوستان ابھی موجودہ عالمی چمپئن ہے اور اس کی ون ڈے ٹیم شاندار ہے۔اتوار کو جب ہم کھیلیں گے تو ہم نے پہلے کیا کیا تھا وہ کوئی اہمیت نہیں رکھے گا۔اس میچ کے نتیجے سے دونوں ٹیموں کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے پر اثر نہیں پڑے گا لیکن ڈومنگو اس طرح کی سوچ نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ نتائج ہمیشہ اہم ہوتے ہیں ۔بہت زیادہ ناظرین کے سامنے اگر ہم ہندوستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف جیت درج کرتے ہیں تو اس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا۔ہر بار جب آپ کرکٹ میچ جیتتے ہو تو آپ کو تعریف کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ آپ ہر دن بین الاقوامی میچ نہیں جیتتے۔اگر ہم ابتدائی مرحلے میں ہندوستان کو شکست دے دیتے ہیں تو اس کے کئی مثبت پہلو ہوں گے۔ڈومنگو نے اس میچ کے دبا ؤ کو کم کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے قریب ہیں ۔یہ ہمارے کچھ کھلاڑیوں کے لئے بڑا پلیٹ فارم ہوگا جنہیں اب تک اس طرح کے ماحول میں کھیلنے کا تجربہ نہیں ہے۔اچھے نتائج سے آپ بہت کچھ حاصل کر سکتے ہو۔جنوبی افریقہ کے لئے ہم جو بھی میچ کھیلتے ہیں وہ بڑا میچ ہوتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ جب ہندوستان سامنے ہو تو تھوڑا دبا ؤ بنا رہتا ہے ۔انہیں بے پناہ حمایت حاصل ہے اور ان کی ٹیم میں اصل میں کچھ اچھے کھلاڑی ہیں۔ڈومنگو نے دھونی کی اس رائے سے اتفاق کیا کہ سہ رخی سیریز کے آخر ی میچ کے بعد 8 دن کے آرام کی وجہ سے ترو تازگی پیدا ہو گئی تھی اور پاکستان کے خلاف جیت کا اسی کا سبب تھا۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے کہوں تو ہم نے وہ میچ زیادہ نہیں دیکھا کیونکہ ہم اپنے میچ میں مصروف تھے۔ہماری توجہ مکمل طور پر اپنے میچ پر تھی ۔ڈومنگو نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ دھونی نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم کو 8دن کا آرام ملا اور اس سے ٹیم تازہ دم تھی۔یہ بات صحیح ہو سکتی ہے۔آسٹریلیا کا ان کا دورہ مشکلوں بھرا رہا لیکن اب عالمی کپ ان کی ترجیح میں شامل ہے۔ہم جانتے ہیں کہ وہ تازہ دم ہو کر میچ میں اتریں گے ۔ہمیں اس میچ میں حاوی ہو نے کی ضرورت ہوگی۔

 

...


Advertisment

Advertisment