Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:57 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

افغانی پٹھان نہیں کرسکے بنگالی ٹائیگرس کا مقابلہ

 

عالمی کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں افغانستان کوملی 105رن سے شکست، مشفق الرحیم اور شکیب الحسن کی عمدہ کارکردگی

کینبرا،18فروری (یو این آئی) مشفق الرحیم (71)اور شکیب الحسن (63) کی شاندار نصف سنچریو ں کے بعد تیز گیند باز مشرف مرتضی کی شاندار گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے عالمی کپ کے پول اے کے ایک مقابلے میں افغانستان کو آج 105 رن سے ہرادیا۔مرتضی نے 20 رن دے کر 3 وکٹ لیے ۔ بنگلہ دیش نے 50اوور میں 267 رن کا چیلنجنگ اسکور کھرا کرنے کے بعد افغانستان کو 42.5 اوور میں 162 رن پر سمیٹ دیا۔ بنگلہ دیش کی نپی تلی گیند بازی کے سامنے افغان بلے با ز جم کر نہیں کھیل سکے ۔ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے افغانستان کی شروعات نہایت خراب رہی اور تین اوور میں اس کے تین وکٹ صرف تین رن پر گر گئے جس کے بعد افغان ٹیم آخر تک ان جھٹکوں سے سنبھل نہیں سکے ۔مرتضی نے جاوید احمدی (1)، اصغر استنک زئی(1) اور روبل حسین نے افسر ززئی کو پویلین بھیج کر افغانستان کی کمر توڑ دی۔حالانکہ نوروز منگل نے 27، سمیع اللہ شینواری نے 42 اور کپتان محمد نبی نے 44 رن بنائے لیکن بنگلہ دیش کسی دباؤ میں نہیں آیا۔ مرتضی نے نبی کا وکٹ بھی لیا سابق کپتان اور بائیں ہاتھ کے اسپنر شکیب نے گیند بازی میں بھی اپنے ہاتھ دکھائے اور دو وکٹ حاصل کئے جب کہ روبیل حسین ، تسکین احمد اور محمود اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کی اننگز میں 71 رن بنانے والے وکٹ کیپر رحیم کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment