Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:59 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

متحدہ عرب امارات اور زمبابوے کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع

 

نیلسن،18فروری (یو این آئی) عالمی کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو ناکوں چنے چبوانے والی زمبابوے کی ٹیم جمعہ کو یہاں عالمی کپ کی ایسوسی ایٹ ٹیم متحدہ عرب امارات کے خلاف صف آرا ہوگی۔پریکٹس میچ میں سری لنکا کو ہرانے کے بعد عالمی کپ کے پہلے گروپ اے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو زبردست ٹکر دینے والی زمبابوے کی ٹیم ہرحال میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو اپنے دم خم کا مظاہرہ کرنا چاہے گی۔دوسری طرف امارات کی ٹیم بھی اپنا پہلا مقابلہ جیت کر ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرنے کی آرزو مند ہوگی اور اس کا خاص مقصد گروپ مقابلوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف اپنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔امارات کی ٹیم کا دارومدار بہت حد تک عالمی کپ کے سب سے عمردراز کھلاڑی 43سالہ خرم خاں پر ہوگا جو ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنانے اور وکٹ لینے والی کھلاڑی ہیں۔خرم نے افغانستان کے خلاف پریکٹ میچ میں 86رن بنائے تھے ۔ آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف دو پریکٹس میچوں میں پانچ وکٹ حاصل کرنے والے ہند نژاد گیند باز کرشن چندرن بھی نہایت اہم ثابت ہوسکتے ہیں اور الٹ پھیرکرنے کی صلاحیت رکھنے والی امارات کی ٹیم سے زمبابوے کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہوگی۔دوسری طرف خود اعتمادی سے بھرپور زمبابوے اس مقابلے کو کسی بھی حال میں جیتنا چاہے گی۔ ٹیم کے لئے پچھلے دو کپ اچھے نہیں ثابت ہوئے ہیں اور اس لئے وہ اپنی کارکردگی بہتربنانے کی کوشش کرے گی۔ زمبابوے کی طرف سے ہملسن مساکازااپنے بلے کا جوہر دکھا سکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف انہوں نے 80اور سری لنکا کے خلاف 117 رنوں کی بہترین اننگز کھیلی تھی۔دونوں ٹیمیں پہلے عالمی مقابلے میں سبھی ایک دوسرے کے مقابل نہیں ہوئی ہیں لیکن ان کے بیچ ایک ٹی 20میچ ہوا ہے جس میں زمبابوے نے 5وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ امارات کے کپتان محمد توقیر نے میچ سے پہلے کہا کہ ہم ٹسٹ میچ کھیلنے والی ٹیموں کے خلاف کچھ جیت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس عالمی کپ میں یہی ہمارا ہدف ہے ۔ جمعہ کو ہونے والے مقابلے کے لئے دونوں ممکنہ ٹیمیں اس طرح ہیں:آزاد علی، آندری برینگر، کرشن چندرن، خرم خاں، سوپنل پٹیل،شائی مان انور، روہن مصطفی، محمد نوید، امجدجاوید، محمد توقیر( کپتان) ، ناصرعزیز۔زمبابوے :چاموچبھابھا، سکندر رضا، ہملٹن مساکدزا، برینڈن ٹیلر، سین ولیمس، کریگ ارورن، الٹن چی گنبرا، سولومن میر، تناشے ، پنینگارا، تیندئی چتارا، تفادجوا کامونگیزی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment