Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:27 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

بھونیشور کی فٹنس پر اب بھی غیر یقینی صو رت حا ل برقرار

 

ملبورن، 18؍فروری(آئی این ایس انڈیا )جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو ہونے والے عالمی کپ کے دوسرے پول میچ سے پہلے بھونیشور کمار کی فٹنس ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی فکرمندی کا سبب بنی ہوئی ہے کیونکہ یہاں آج نیٹ پریکٹس کے دوران یہ تیز گیند باز پوری طر ح فٹ نظر نہیں آرہا تھا ۔بھونیشور کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے پہلے ٹخنے میں چوٹ لگی تھی۔وہ صرف سڈنی میں آخری ٹیسٹ کھیل سکے تھے لیکن اپنی لے حاصل کرنے کے لئے وہ جوجھتے نظر آئے۔دھول کلکرنی کو ٹیم کے اضافی رکن کے طورپررکھا گیا ہے۔پریکٹس کے دوران امیش یادو، محمد سمیع اور موہت شرما نے تیزی سے رن اپ لیا لیکن بھونیشور فٹ نہیں نظرآرہے تھے۔گیندبازی کرتے وقت بھی وہ مہندر سنگھ دھونی اور انباتی رائیڈو کو پریشان نہیں کر سکے۔میدان کے بالکل درمیان میں ایک پچ تھی اور ایک کونے پر چار نیٹس آس پاس تھے۔کھلاڑیوں نے پہلے کونے پر پریکٹس کی اور پھر بیچ میں آئے۔بھونیشور پہلے کو نے والے نیٹ پر گئے اور کچھ دیر بلے بازی کی۔انہوں یادو کا سامنا کیا اور 25منٹ نیٹ پر گزارنے کے بعد انہوں نے چھوٹے رن اپ کے ساتھ گیندبازی کی۔امیش، سمیع اور موہت نے بڑے نیٹ پر گیند بازی کی لیکن بھونیشور ایک کونے پر کھڑے رہے۔وہ اپنے ساتھی گیندبازوں کوپریکٹس کرتے دیکھتے رہے اور لگ رہا تھا کہ وہ گیند بازی نہیں کریں گے۔انہوں نے حا لانکہ رائیڈو، دھونی اور آشون کوگیندبازی کی۔روہت شرما، شیکھر دھون، ویراٹ کوہلی اور سریش رینا کو باقی کیندبازوں نے گیند بازی کی۔یادو نے نیٹ پر جہاں دھونی اور کوہلی کو اپنی رفتار سے پریشان کیا وہیں سمیع نے کچھ شارٹ گیندیں ڈالی۔بھونیشور صحیح لائن اور لمبائی حاصل نہیں کرسکے اور ان کی گیند ایک گز پیچھے پڑ رہی تھی۔دھونی سے لے کر اشون تک سبھی نے ان کی گیند پر پل شاٹ کھیلا۔رائیڈونے انہیں اسکوائر لیگ پر شاٹ لگایا۔سب سے مایوس کن بات یہ تھی کہ بھونیشور کے پاس وہ رفتار بھی نظر نہیں آئی جو ایک سال پہلے ہوا کرتی تھی۔اس نے تقریبا 50گیند یں ڈالی لیکن بلے باز کو پریشان نہیں کر سکے۔اب تک 12ٹیسٹ، 44ون ڈے اور9 ٹی 20کھیل چکے بھونیشور پہلی بار فٹنس مسائل سے دو چار ہو ئے ہیں۔ان سے سینئر رہے سابق تیز گیند باز پروین کمارنے انہیں مشورہ دیا تھا کہ چونکہ بھوی تینوں فارمیٹ کھیلتا ہے اس لئے اسے فٹنس پر زیادہ محنت کرنی ہوگی۔ورنہ اسے پریشانی ہو سکتی ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment